China International

سی ایم جی کے پریمیم پروگرامز کی روس میں اسکریننگ کا آغاز

چینی صدر شی جن پھنگ کےسولہویں  برکس سربراہ اجلاس میں شرکت کے لیے روس کا دورہ کرنے سے قبل،مقامی وقت کے مطابق  18 اکتوبر کو  چائنا میڈیا گروپ اور روسی میڈیا کے زیر اہتمام سی ایم جی   کے پریمیم پروگرامز  کی  اسکریننگ تقریب ماسکو میں منعقد ہوئی۔ "شی جن پھنگ سے ملاقات” سمیت سی ایم جی کی جانب سے  گیارہ پریمیم پروگرامز  روسی مین اسٹریم میڈیا میں یکے بعد دیگرے نشر کیے جا رہے ہیں۔

 

کمیونسٹ پارٹی آف چائنا  کی مرکزی کمیٹی کےپبلسٹی ڈیپارٹمنٹ  کے نائب سربراہ  اور چائنا میڈیا گروپ کے ڈائریکٹر شین ہائی شیونگ نے  اس موقع پر ایک ویڈیو تقریر کی۔ انہوں نے کہا کہ یہ تقریب ہمارے لیے چین اور روس کے سربراہان مملکت کے درمیان ملاقات کے نتائج کو گہرا کرنے اور دونوں ممالک کے درمیان مضبوط جذباتی رشتہ استوار کرنے کے لیے ایک اور واضح عمل ہے۔ پریمیم پروگرامز  میں نہ صرف چینی جدیدیت  پر  واضح عملدرآمد  کی ویڈیو ز  شامل ہیں ،بلکہ یہ  چینی تہذیب کی  طویل  اور شاندار  تاریخ کو  بھی اجاگر کرتے ہیں ۔شین ہائی شیونگ نے اس   یقین کا اظہار کیا کہ  روسی  ناظرین  نئے عہد میں چین کے  زندگی کے ارتقاء کو  محسوس کر سکیں گے، چینی ثقافت کی منفرد دلکشی کا مشاہدہ  کر سکیں گے اور دونوں  ممالک کے عوام کے  درمیان باہمی افہام و تفہیم کو مزید فروغ ملے گا۔

Related posts

جشن بہار کی آمد پر شی جن پھنگ کا چینی قوم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار

Awam Express News

بیجنگ میں جاپانی جارحیت اور فاشزم کے خلاف فتح کی 80ویں سالگرہ کی یاد کے لیے تین ستمبر کو ثقافتی گالا کا انعقاد ہوگا

Awam Express News

تجارتی معاہدہ امریکہ کو بھارتی برآمدات کو بڑا فروغ دے گا۔ وزارت خارجہ

Awam Express News