International

عالمی معیشت میں برکس ممالک کا حصہ اب جی سیون سے زیادہ

مقامی وقت کے مطابق 18 اکتوبر کو  روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے ماسکو میں منعقدہ برکس بزنس فورم سے اپنی تقریر میں کہا کہ برکس ممالک عالمی اقتصادی ترقی کے اہم محرک بن چکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ عالمی معیشت میں برکس ممالک کا حصہ اب جی سیون سے زیادہ ہے۔ 2024 میں برکس ممالک کی اوسط جی ڈی پی شرح نمو 4 فیصد رہنے کی توقع ہے، جو جی 7 کی 1.7 فیصد کی پیش گوئی اور عالمی اوسط 3.2 فیصد سے زیادہ ہے۔ مستقبل قریب میں برکس ممالک عالمی جی ڈی پی نمو کا اہم ذریعہ ہوں گے۔

اسی دن ماسکو میں روس اور دیگر برکس ممالک  کے مین اسٹریم میڈیا کے نمائندوں سے ملاقات کے موقع پر   پیوٹن نے کہا کہ روس برکس ممالک کے ساتھ سوئفٹ کی طرح کلیئرنگ سسٹم بنا رہا ہے۔ لیکن  مشترکہ  برکس کرنسی کے لئے ابھی مناسب وقت نہیں ہے۔ انہوں نے تجویز پیش کی کہ  برکس ممالک  سرمایہ کاری میں ڈیجیٹل کرنسیوں کا استعمال کریں۔

Related posts

سویڈن میں قرآن کریم کا نسخہ شہید کرنا آزادی اظہار نہیں مسلمانوں کی دل آزاری ہے:فخرالدین آلتون

Awam Express News

جاپانی ایوان بالا کے لیے انتخابی مہم کا باضابطہ آغاز

Awam Express News

صدرن معیزو نے وزیراعظم مودی کو مالدیپ کے یوم آزادی کی تقریب میں شرکت کی دعوت دی

Awam Express News