National

آغا حسن کا نمائندہ لداخ کے لوگوں کو ایک حمایتی پیغام لے کر کرگل پہنچا

لداخ میں اہم شخصیات سے ملاقات کی عوام نےاس مشن کا خیر مقدم کیا

کرگل۔ 29؍ اکتوبر۔ ایم این این۔جموں و کشمیر انجمن شرعی شیعیان کے صدر و بانی شعبہ  بین المذہب حجت الاسلام والمسلمین آغا سید حسن الموسوی الصفوی نے اپنے لداخیوں کے مطالبات کی حمایت کرتے ہوئے اپنےنمائندے ایڈوکیٹ آغا سید منتظر مھدی کو کرگل روانہ کیا جہاں انہوں نےعظیم شخصیات سے ملاقات کرتے ہوئے حمایت کا اعلان کیا ایک بیان میں آغا منتظر نے کہا کہ ہم لیہہ اور کرگل کے لوگوں کی طرف سے پیش کیے گئے مطالبے کی پرزور حمایت کرتے ہیں جس میں ریاست کا درجہ، علیحدہ پبلک سروس کمیشن اور دیگر حقیقی مطالبات شامل ہیں آغا منتظر نے کہا  نئی دہلی کے لیے یہ ضروری ہے کہ وہ ان کی آوازوں پر دھیان دے اور ان کی شکایات کا فوری ازالہ کرے۔دورہ کے دوران آغا  حسن  کی جانب سے آغا منتظر نے جمعیت علمائے امامیہ کے چیئرمین شیخ ناظر مہدی، امام خمینی میموریل ٹرسٹ کے حجت الاسلام شیخ رجائی، کرگل  کونسل کے سی ای سی ڈاکٹر جعفر اخون، کرگل کے معروف سماجی کارکن سجاد کرگلی اور دیگر اہم شخصیات سے ملاقات کی اور انہیں جموں و کشمیر انجمن ک شرعی شیعیان کی طرف سے یقین دلایا کہ تنظیم لداخیوں کی آواز کومتعلقہ حکام تک پہنچانے میں تمام تر کوشش بروی کار لائے گی کرگل کے لوگوں نے جموں کشمیر اور لداخ کے درمیان تعلقات کی مضبوطی کے لیے بیان اور وکالت کا خیر مقدم کیا ہے۔

Related posts

دینی تعلیمی بورڈ جمعیۃ علماء ہند کی مجلسِ عاملہ کا اہم اجلاس منعقد

Awam Express News

مرکزی وزیر کرن رجیجو نے اتراکھنڈ کے وزیرِ اعلیٰ  پشکر سنگھ دھامی کے ہمراہ چھٹے لوک سموردھن پرو کا افتتاح کیا، جس میں بھارت کے مالامال دستکاری ورثے کی نمائش کی جا رہی ہے

Awam Express News

مولانا عبدالحمید نعمانی صاحب کی نصیحت پر غور کریں مسلمان

Awam Express News