China

شینزو-19 کی لانچنگ اور 2030 تک چینی خلابازوں کی چاند پر لینڈنگ کا ہدف

چین کے شینزو-19 انسان بردار خلائی مشن سے متعلق ایک پریس کانفرنس 29 اکتوبر کی صبح  چین کے جیو چھیوان  سیٹلائٹ لانچ سینٹر میں منعقد ہوئی۔ ترجمان کے مطابق شینزو-19 انسان بردار خلائی جہاز بیجنگ وقت کے مطابق  30 اکتوبر کی صبح  04 بج کر 27 منٹ پر لانچ کیا جائے گا۔ شینزو-19 انسان بردار مشن تین خلابازوں چائی شو زے، سونگ لینگ ڈونگ اور وانگ ہاؤزے  پر مشتمل ہے ، جن میں کائی شو زے کمانڈر ہوں گے۔

ترجمان کے مطابق 2025 میں چین کا انسان بردار خلائی پروگرام  شینزو 20، شینزو 21 اور تھیان چو 9 کے تین مشنز انجام دےگا۔ انہوں نے کہا کہ رواں سال مئی میں چینی خلابازوں کی چوتھی کھیپ کا انتخاب مکمل کیا گیا تھا جو    10  خلابازوں  پر مشتمل ہے ۔ان میں 8 خلاباز اور 2 پے لوڈ ماہرین شامل ہیں۔ خلا بازوں کی چوتھی کھیپ  نہ صرف خلائی اسٹیشن پر مشن انجام دے گی  بلکہ مستقبل میں چاند پر انسان بردار مشن بھی انجام دے گی۔ترجمان نے کہا کہ چین  2030 تک چینی خلابازوں کی چاند پر لینڈنگ کے ہدف کو مدنظر رکھتے ہوئے اس وقت جامع تحقیقاتی منصوبے سمیت مختلف ترقیاتی امور کو بھرپور  فروغ دے رہا ہے۔علاوہ ازیں ، تھیان چو 8 مشن پلان کی  ایڈجسٹمنٹ کے بعد اسے رواں سال  نومبر کے وسط میں مناسب وقت پر لانچ کیا جائے گا۔ فی الحال نئے منصوبے کے مطابق تھیان چو8 مشن کی تیاریاں  آگے بڑھ رہی ہیں۔

Related posts

ہوم چین پاکستان دنیا ریڈیو ویڈیوز تبصرہ ایزی چائینیز میرا چین urdu.cri.cn تلاشتلاش چینی صدر شی جن پھنگ سے بین الاقوامی اولمپک کمیٹی کی صدرکرسٹی کوونٹری اور تا حیات اعزازی صدر تھامس باخ کی ملاقات

Awam Express News

چین کی بہتر ترقی دنیا کے لیے مواقع فراہم کرتی ہے، چینی وزارت خارجہ

Awam Express News

چینی اور فرانسیسی صدور کی شہر چھنگ دو میں دوستانہ گفتگو

Awam Express News