China

شینزو-19 انسان بردار خلائی جہاز کی کامیاب لانچنگ

چائنا مینڈ اسپیس انجینئرنگ آفس کے مطابق،  بیجنگ وقت کے مطابق 30 اکتوبر کی صبح 4 بجکر 27 منٹ پر چین کا شینزو-19 انسان بردار خلائی جہاز لانگ مارچ-2 ایف یاؤ-19 کیریئر راکٹ کے ذریعے چین کے جیو چھیوان  سیٹلائٹ لانچ سینٹر  سے لانچ کیا گیا۔تقریباً 10 منٹ بعد  خلائی جہاز کامیابی سے راکٹ سے الگ ہو کرمقررہ  مدار میں پہنچا۔خلائی جہاز میں تینوں خلاباز بہتر جسمانی صورت حال میں ہیں اور لانچنگ مکمل کامیاب رہی۔

 مدار میں پہنچنے کے بعد خلائی جہاز  طے شدہ پروگرام کے مطابق خلائی اسٹیشن کی اسمبلی کے ساتھ خودکار ڈاکنگ کرے گا، اور شینزو -19  کا خلاباز  عملہ مدار میں شینزو -18 کے خلاباز عملے کی جگہ لےگا۔ خلائی اسٹیشن میں قیام کے دوران شینزو-19 کا عملہ کیبن سے باہر  متعدد سرگرمیاں انجام دے گا اور کثیر الجہتی تجربات اور مختلف مشنز انجام دے گا۔

Related posts

محکمہ سیاحت نے زبروان پارک میں موسیقی کی تقریب کی میزبانی کی

admin

راج ناتھ سنگھ کا چین میں دہشت گردی پر سخت موقف، شنگھائی تعاون تنظیم سے مذمت کا مطالبہ

Awam Express News

چین کے تاریخی و ثقافتی ورثے ، قدرتی خوبصورتی، جدید ٹیکنالوجی اور شہری زندگی کا مشاہدہ کرنے کے لئے تمام غیر ملکی دوستوں کا خیرمقدم کرتے ہیں،چین کی وزارت خارجہ

Awam Express News