China

چین نے ہندوستان کے "سرحد پار سفر میں آسانی” کو "فائدہ مند” قرار دیا

بیجنگ ۔ 23؍ جولائی ۔ ایم این این۔  چینی وزارت خارجہ نے بدھ کو ہندوستان کی طرف سے چینی شہریوں کے لئے سیاحتی ویزا کی بحالی کی تعریف کی۔ چینی وزارت خارجہ نے کہا کہ اس اقدام سے سرحد پار سفر میں آسانی ہوگی جو کہ انتہائی فائدہ مند ہے۔ ایکس پر ایک پوسٹ میں، چینی  وزارت خارجہ نے کہا، "ہم چینی شہریوں کے لیے ہندوستان کی جانب سے سیاحتی ویزے کی بحالی کا نوٹس لیتے ہیں۔ یہ ایک مثبت اقدام ہے۔ سرحد پار سفر میں آسانی پیدا کرنا بڑے پیمانے پر فائدہ مند ہے۔ چین دونوں ممالک کے درمیان سفر کو مزید آسان بنانے کے لیے ہندوستان کے ساتھ رابطے اور مشاورت کو برقرار رکھے گا۔” روئٹرز کی خبر کے مطابق، بھارت اس سال 24 جولائی سے چینی شہریوں کو سیاحتی ویزا جاری کرنا دوبارہ شروع کر دے گا۔ دونوں ممالک کے درمیان 2020 میں ان کی متنازعہ ہمالیائی سرحد پر فوجی جھڑپ کے بعد کشیدگی بڑھ گئی۔ اس کے جواب میں بھارت نے چینی سرمایہ کاری پر پابندیاں عائد کر دیں، سیکڑوں مشہور چینی ایپس پر پابندی لگا دی اور مسافروں کے راستے کاٹ دیے۔ چین نےکووڈ۔ 19 وبائی امراض کی وجہ سے ہندوستانی شہریوں اور دیگر غیر ملکیوں کے ویزا کو اسی وقت معطل کردیا تھا لیکن 2022 میں جب اس نے طلباء اور کاروباری مسافروں کے لئے ویزا جاری کرنا دوبارہ شروع کیا تو اس نے ان پابندیوں کو ختم کردیا۔ ہندوستانی شہریوں کے لیے سیاحتی ویزا اس سال مارچ تک محدود رہے جب دونوں ممالک نے براہ راست فضائی سروس دوبارہ شروع کرنے پر اتفاق کیا۔ روئٹرز کی خبر کے مطابق، تعلقات میں بتدریج بہتری آئی ہے، گزشتہ سال کئی اعلیٰ سطحی ملاقاتیں ہوئیں، جن میں چین کے صدر شی جن پنگ اور وزیر اعظم نریندر مودی کے درمیان روس میں ہونے والی بات چیت بھی شامل ہے۔ چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان گو جیاکون نے بدھ کو کہا کہ بیجنگ نے اس مثبت اقدام کو نوٹ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چین ہندوستان کے ساتھ رابطے اور مشاورت کو برقرار رکھنے اور دونوں ممالک کے درمیان ذاتی تبادلوں کی سطح کو مسلسل بہتر بنانے کے لیے تیار ہے۔

Related posts

ہندوستان میں سفارت خانے نے نئے چین کے قیام کی 75 ویں سالگرہ منانے کے لیے ایک استقبالیہ کا انعقاد کیا

Awam Express News

چینی دفاعی صنعت کے سربراہ لیو ویڈونگ مبینہ بدعنوانی کے الزام میں زیر تفتیش

Awam Express News

چین نے دنیا کا سب سے بڑا اور تیز رفتار ریلوے، ہائی وے اور پوسٹل ایکسپریس نیٹ ورک تعمیر کیا ہے

Awam Express News