New Delhi

وقف ترمیمی بل 2024 کی مخالفت کرے گی ٹی ڈی پی، پارلیمنٹ میں نہیں ہونے دیں گے پاس

آندھرا پردیش کے وزیراعلی این چندر بابو نائیڈو ایک سیکولر لیڈر ہیں۔ان کی نظر میں ہندومسلم دو آنکھ کی مانند: نواب جان

نئی دہلی 3نومبر 2024:نئی دہلی کے اندرا گا ندھی انڈوراسٹیڈیم میں مسلمانوں کی سبسے سرگرم مذہبی تنظیم جمعیۃ علماء ہند کی جانب سے تحفظِ آئین ہند کنونشن’تقریب کا انعقاد ہوا۔اس تقریب میں آندھرا پردیش کے وزیر اعلی این چندر بابو نائیڈو کی پارٹی ٹی ڈٰ پی کے نائب صدر نواب جان (امیر بابو) نے بھی خصوصی شرکت کی۔ تحفظ آئین ہند کنونشن میں موجود لاکھوں کے جم غفیر سے خصوصی خطاب کیا۔ ٹی ڈٰ پی کے نائب صدر نے کہا کہ وقف ترمیمی بل خامیوں سے پُر ہے اور ہماری پارٹی اس بل کے خلاف ہے۔ آج وقف جو بل لانے کو سینٹرل گورمنٹ کوشش کرتی ہے اس کو روکنے کے لئے ہم سب کو مل کر کام کرنا چاہئے۔اس ملک کی آزادی میں مسلمانوں کا زیادہ سے زیادہ حصہ ہے خاص کر ہمارے علماء، امام نے جو قربانی تن من دھن سے دیا ہے یہ ثبوت ہے ہم نہیں بولتے آپ انڈیا گیٹ کے اوپر 80ہزار مسلمان شہید کا نام درج ہے جو اس ملک کی آزادی کے لئے قربان ہوئے۔

ہمارا بھارت دیش ایسا دیش ہے ایک گلدشتہ جیسا ہے۔سبھی کو ایک نظر سے دیکھو ہندو مسلم سکھ عیسائی سب کو ایک ساتھ لیکر چلو۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا آندھرا پردیش کاوزیر اعلیٰ این چندر بابو نائیڈ و ایکسیکولر لیڈر ہیں۔ان کا مزاج بہت اچھا ہے وہکہتے ہیں کہ ہندو مسلمان دونوں آنکھوں کی طرح ہیں۔ایک آنکھ کو تکلیف ہوگا تو پورے جسم کو تکلیف ہوگا۔وہ میں برداشت نہیں کر پاؤنگا۔دونوں کو ایک نظر سے دیکھ کر ان کو آگے لے جانے میں کام کرتا ہوں۔وہ بولتے بھی ہیں اور کام بھی کرتے آرہے ہیں۔ان کی حکومت میں مسلمانوں کو بہت فائدہ پہونچ رہا ہے۔پینشن کے علاوہ رمضان کے مہینہ آنے سے پہلے آندھرا پردیش حکومت کی طرف سے پردیش میں جتنی بھی مسجد یں ہیں ان کی مرمت،یا پینٹ کے لئے کئی کئی لاکھ روپئے حکومت دیتی ہے۔ آندھرا پردیش میں ہر غریب مسلمانوں کو رمضان کے مقدس مہینہ میں رمضان تحفہ کے نام سے مدد کی جا رہی ہے۔اور خاص کر جو غریب مسلم بچے پڑھنے والے ہوتے ہیں ان کی مالی مددکے لئے آندھرا پردیش حکومت ان طالب علم کو ویدیشی ودیا کے نام سے 15لاکھ روپئے دیتی ہے جس سے ان غریب مسلم بچوں کا حوصلہ بڑھے۔حج ہاؤس کے لئے کام ہو رہا ہے۔

ٹی ڈٰ پی لیڈر نواب جان نے مزید کہا کہ ہندوستان میں متعدد مذاہب کے پیروکار رہتے اور بستے ہیں، قانون نے تمام مذاہبکے ماننے والوں کو مذہبی آزادی دی ہے،لہذا جو جس مذہب پر عمل پیرا ہیں انہیں پریشان نہ کیا جائے۔ ٹی ڈٰ پی لیڈر نے مزید کہا کہ ملک کے اندر جو بھی مذہبی ادارے یا بورڈ ہیں ان میں صرف متعلقہ مذہب کے افراد کو ہی شامل کیا جائے، نہ کے کسی دوسرے مذہب کے ماننے والے افراد کو، ٹی ڈی پی کے نائب صدر نواب جان نے اپنی تقریر میں کہا کہ وزیر اعلی این چندر بابو نائیڈو وقف ترمیمی بل کو روکنے کے لئے ہرممکمن کوشش کریں گے۔۔

انہوں نے کہا کہ ہم اس موقع پر ملک کے بھر مسلما نوں سے اپیل کرتے ہیں آپ اطمینان خاطر رکھیں ہماری پارٹی اس متنازعہ ترمیمی بل کے خلاف بھرپور جد و جہد کرے گی۔جمعیتہ علماء ہند کے صدر مولانا ارشد مدنی کی جانب سے قومی دارلحکومت دہلی کے اندرا گاندھی انڈور اسٹیڈیم میں منعقد‘تحفظِ آئین ہند کنوننشن نامی’تقریب میں ملک کے مختلف گوشوں سے لاکھوں کی تعداد میں مسلمانوں نے شرکت کی، اس کے علاوہ ملک کی مختلف تنظیموں کے ذمہ داران اور سیاسی جماعتوں کے عہدیداران بھی شریک ہوئے۔

 

Related posts

خواتین امن فوجی آج کی پرچم بردار ہیں۔ وائس چیف آف آرمی سٹاف

Awam Express News

وقف بل کے خلاف مسلم پرسنل لا بورڈ کے احتجاجی مظاہرے میں بھر پور شرکت کریں.

Awam Express News

 وزیراعظم مودی نے  کابینہ کے ’’ون نیشن ون سبسکرپشن ‘‘کو منظور کرنے کے فیصلے کا خیرمقدم کیا

Awam Express News