New Delhi

استعفیٰ دے دیں گے یہ کوئی سوچ بھی نہیں سکتا تھا‘، بھتیجے کا انکشاف

جگدیپ دھنکھڑ کے بھتیجے ہریندر دھنکھڑ نے بتایا کہ اچانک استعفیٰ پر کسی کو یقین نہیں ہو رہا۔ ان کے آبائی گاؤں کٹھانا کے لوگوں کا لگاتار فون آ رہا ہے جو خیریت دریافت کر رہے ہیں۔

ہندوستان کے نائب صدر جگدیپ دھنکھڑ نے جب سے استعفیٰ دیا ہے، ملک بھر میں چہ می گوئیاں شروع ہو گئی ہیں۔ سیاسی شخصیات سے لے کر عام شہری تک ہر کوئی دھنکھڑ کے فیصلے سے حیران ہے۔ دھنکھڑ کے آبائی گاؤں کٹھانا کے لوگ بھی ششدر ہیں۔ 21 جولائی کو استعفیٰ کی خبر پھیلنے کے بعد گاؤں کے لوگ ایک دوسرے کو فون کر اس خبر کو کنفرم کرنے میں مصروف نظر آئے۔ اس درمیان دھنکھڑ کے بھتیجے ہریندر دھنکھڑ نے ان کی طبیعت اور استعفیٰ سے متعلق کچھ اہم باتیں میڈیا کو بتائی ہیں۔ انھوں نے انکشاف کیا ہے کہ جگدیپ دھنکھڑ کی طبیعت ناساز ضرور تھی، لیکن ایسا نہیں تھا کہ استعفیٰ کے بارے میں کوئی اندازہ لگا سکے۔ہریندر دھنکھڑ کا کہنا ہے کہ جگدیپ دھنکھڑ کے استعفیٰ کی خبر کے بعد نہ صرف کٹھانا، بلکہ قریبی گاؤں سے بھی فون آ رہے ہیں۔ کسی کو بھی اس اچانک دیے گئے استعفیٰ پر یقین نہیں ہو رہا ہے۔ انھوں نے بتایا کہ یہ ضرور سچ ہے کہ ان دنوں نائب صدر جگدیپ دھنکھڑ کی طبیعت ناساز تھی، جسے لے کر ان کی بیوی ڈاکٹر سدیش دھنکھڑ کافی فکر مند بھی تھیں، لیکن استعفیٰ بھی دیں گے، ایسا کوئی سوچ بھی نہیں سکتا تھا۔

Related posts

لبنان میں انسانیت کش حملے کی شدید مذمت

Awam Express News

بھارتی پولیس سروس کے پروبیشنرز نے صدر سے ملاقات کی

Awam Express News

صحت کا شعبہ کویت اور بھارت کے درمیان تعاون کے سب سے اہم پہلوؤں میں سے ایک:مشعل مصطفےٰ الشمالی کویت سفیر

Awam Express News