Press Release

اردو ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن (تمل ناڈو اور کرناٹک چیپٹر) کے زیراہتمام عالمی یومِ اردو تقریب 9 نومبر کوچنئی میں

چنئی۔ 6 نومبر 2024 (پریس ریلیز)
عالمی یوم اردو منتظمہ کمیٹی (تمل ناڈو اور کرناٹک چیپٹر) کی یہاں چنئی میں ڈاکٹر محمد عبید اللہ بیگ (چیئرمین ’یو ڈی او‘ تمل ناڈو اور کرناٹک) کی صدارت میں ایک میٹنگ منعقد ہوئی۔ میٹنگ میں ممتاز شخصیات کو اس سال کے ایوارڈز کے لیے منتخب کیا گیا جس میں مدراس یونیورسٹی میں شعبہ اردو کے چیئرمین ڈاکٹر امان اللہ ایم بی کو ’’علامہ اقبال عالمی یوم اردو ایوارڈ برائے اردو ادب‘‘ دیے جانے کا فیصلہ ہوا۔ اس کے علاوہ وی ایم حبیب الرحمن (بی ای او، چنئی) کو تعلیم و تربیت کے فروغ کے لیے مولانا ابوالکلام آزاد عالمی یوم اردو ایوارڈ، حفیظ محمد حمید اللہ بیگ (ایم اے، ایم فل اردو، چنئی) کو علامہ اقبال عالمی یوم اردو ایوارڈ برائے فروغ اردو زبان، اعظم شاہد (بنگلور) کو مولوی محمد باقر عالمی یوم اردو ایوارڈ برائے صحافت، ڈاکٹر اعجاز حسین، انور جلالپوری کو اردو شاعری کے فروغ کے لیے عالمی یوم اردو ایوارڈ، شاہد مدراسی (چنئی) کو حفیظ میرٹھی عالمی یوم اردو ایوارڈ، کاتب حنیف (چنئی)کو مولانا حالی ورلڈ اردو ڈے ایوارڈ برائے اردو شاعری، اسانغنی مشتاق رفیقی (وانم باڑی) کو علامہ اقبال عالمی یوم اردو ایوارڈ برائے شاعری، اکبر زاہد (وانم باڑی) کو مولوی محمد باقر عالمی یوم اردو ایوارڈ برائے صحافت، ڈاکٹر حیات افتخار (چنئی) کو سر سید احمد خان عالمی یوم اردو ایوارڈ برائے اردو ادب، ڈاکٹر نکہت ناز (کوئین میری کالج، چنئی) کو نصیر الدین ہاشمی ورلڈ اردو ڈے ایوارڈ، سائرہ نسیم کو عالمی یوم اردو ایوارڈ برائے تدریس، ایم کرامت اللہ (بی ای او، ضلع کرشناگری)  کو اردو کے فروغ کے لیے عالمی یوم اردو ایوارڈ، محترمہ سراج النساء (میونسپل اردو مڈل اسکول، پالاورم، چنئی) کو عالمی یوم اردو ایوارڈ برائے تدریس، عابدہ بیگم (اردو مدرس) ورلڈ اردو ڈے ایوارڈ برائے تدریس، ریشما (ہیڈ مسٹریس حسنات ای جریہ گورنمنٹ ایڈیڈ پرائمری اسکول، امبور)  کو تدریس کے لیے عالمی یوم اردو ایوارڈ، ایم شرمیلا ہیڈ مسٹریس (ایم ایم جی ایم ایس اسکول، وانم باڑی) کو عالمی یوم اردو ایوارڈ برائے تدریس، محترمہ منیر النساء (اردو مدرسے) کو عالمی یوم اردو ایوارڈ برائے تدریس،محترمہ ناصر النساء (اردو مڈل اسکول، دادشامکان) کو عالمی یوم اردو ایوارڈ برائے تدریس، اے خلیل باشا (میونسپل مڈل اسکول، اولی محمد پیٹ، کانچی پورم)، ایس محمد امین (ہیڈ ماسٹر، اسلامیہ بوائز ایڈیڈ پرائمری سکول میل وشارم) کو عالمی یوم اردو ایوارڈ برائے تدریس پیش کیا جائے گا۔ ایس محمد شاہد کو علامہ اقبال ورلڈ اردو ڈے ایوارڈ برائے صحافت۔ اسی اجلاس میں مدراس یونیو رسٹی کے پروفیسر ڈاکٹر امان اللہ ایم بی کی دو کتابوں کا اجراء(۱) اردو میں تروکرل (۲) اردو میں انشاپردازی مسائل و امکانات، بھی عمل میں لایا جائے گا۔
عالمی یوم اردو آرگنائزنگ کمیٹی کے چیئرمین (تمل ناڈو اورکرناٹک کے کنوینر) ڈاکٹر محمد عبید اللہ بیگ اور ڈاکٹر سید احمد خاں (کنوینر عالمی یوم اردو آرگنائزنگ کمیٹی، نئی دہلی) نے تمام ایوارڈ یافتگان کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ ان کے تعاون سے اردو زبان کو مزید فروغ ملے گا۔ ایوارڈز کی تقریب سے ثقافتی اور ادبی منظر نامے کو نمایاں طور پر فروغ دینے کی توقع ہے، جس سے مختلف شعبوں میں اردو کی اہمیت کو تقویت ملے گی۔

Related posts

مجرم درندوں کیلئے سخت سے سخت سزا کا قانون پاس ہو عالمہ ڈاکٹر نوہیرا شیخ کا مدھیہ پردیش سانحہ پر سخت رد عمل

Awam Express News

’سی سی آئی ایم‘ میں طب یونانی کی جو پوزیشن تھی وہ ’این سی آئی ایس ایم‘ میں بھی بحال ہو: پروفیسر فضل اللہ قادری

Awam Express News

ممتاز سماجی کارکن ’احسن مستقیمی‘ کے انتقال پر ’یوایم آئی‘ کی تعزیت

Awam Express News