Delhi-NCR

دہلی میں ’عالمی یومِ اردو‘ کی تقریب آج

 عالمی یوم اردو منتظمہ کمیٹی کی میٹنگ دریاگنج میں زیرصدارت بزرگ صحافی جلال الدین اسلم منعقد ہوئی۔ میٹنگ میں 9 نومبر عالمی یوم اردو کی دہلی میں ہونے والی تقریب کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا۔ عالمی یوم اردو منتظمہ کمیٹی کے کنوینر ڈاکٹر سیّد احمد خاں نے بتایا کہ اس بار 9 نومبر ’عالمی یوم اردو‘ کی تقریب غالب اکیڈمی، بستی حضرت نظام الدین میں ماہر اقبالیات پروفیسر عبدالحق کی صدارت میں ساڑھے تین بجے منعقد ہوگی۔ اس موقع پر تقسیم ایوارڈز اور ’اردو تعلیم کی اہمیت و افادیت‘ کے عنوان پر مذاکرہ کا اہتمام ہوگا۔ پروگرام میں پروفیسر شہپر رسول، پروفیسر اخترالواسع، پروفیسر توقیر احمد خاں، ڈاکٹر سیّد فاروق، معصوم مرادآبادی، عبدالحی خاں (اسسٹنٹ پروفیسر) اور سہیل انجم وغیرہ اظہار خیال کریں گے۔ اس موقع پر مولانا امداد صابری کی حیات و خدمات پر مشتمل یادگار مجلہ کا اجرا بھی عمل میں آئے گا۔ منتظمہ کمیٹی کی میٹنگ کے اہم شرکاء میں ڈاکٹر ذکی الدین، ڈاکٹر شکیل احمد، ڈاکٹر غیاث الدین صدیقی، ڈاکٹر اطہر محمود، ڈاکٹر فہیم ملک، ڈاکٹر شکیل احمد ہاپوڑی، حکیم محمد مرتضیٰ دہلوی، حکیم آفتاب عالم، ندیم عارف اور محمد عمران قنوجی وغیرہ کے نام قابل ذکر ہیں۔

Related posts

آئی این ایس وکرانت آتم نربھر بھارت کی عظیم علامت ہے ۔ وزیر اعظم

Awam Express News

صدرجمہوریہ ہند دروپدی مرمو 21 سے 24 اکتوبر تک کیرالہ کا دورہ کریں گی

Awam Express News

جی ایس ٹی کی وصولی 1.42 لاکھ کروڑ روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

admin