Delhi-NCR National

ہر ہندوستانی کے سر پر ہے 1.2 لاکھ روپے کا قرض: کانگریس

کانگریس نے 10 جون کو موجودہ مرکزی حکومت پر الزام عائد کیا کہ اس نے ہندوستانی معیشت کو بدحال کر کے رکھ دیا ہے۔ ساتھ ہی کانگریس نے کہا کہ موجودہ معاشی صورت حال کو لے کر مرکز کو وہائٹ پیپر جاری کرنا چاہیے۔ کانگریس ترجمان سپریا شرینیت نے ایک پریس کانفرنس کے دوران یہ مطالبہ کیا اور دعویٰ کیا کہ گزشتہ 9 سالوں میں ملک کا مجموعی قرض 55 لاکھ کروڑ روپے سے بڑھ کر 155 لاکھ کروڑ روپے ہو گیا ہے۔ سپریا شرینیت نے پریس کانفرنس میں مرکزی حکومت پر حملہ آور رخ اختیار کرتے ہوئے کہا کہ ’’آزادی کے بعد 67 سال میں جہاں 14 وزرائے اعظم نے مل کر 55 لاکھ کروڑ روپے کا قرض لیا، وہیں نریندر مودی جی نے اپنی 9 سال کی مدت کار میں اس کو تین گنا کر کے 155 لاکھ کروڑ روپے پہنچا دیا

Related posts

اردو ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن دہلی اسٹیٹ کی میٹنگ منعقد

Awam Express News

بی ایس ایف ملک کی سرحدوں کے دفاع کا ایک اہم سطو ن ہے۔ وزیراعظم

Awam Express News

ستیش کوشک کی موت پر وکاس مالو کی بیوی کا پھر ایک سنسنی خیز انکشاف

Awam Express News