27.6 C
Delhi
جولائی 9, 2026
International

ٹرمپ کے ساتھ رابطے بحال کرنے پر کوئی اعتراض نہیں: روسی صدر

ماسکو،08نومبر(ہ س)۔
وسی صدر ولادیمیر پوتین نے اپنے نئے امریکی ہم منصب ڈونلڈ ٹرمپ کو مبارکباد پیش کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ نئے امریکی صدر کے ساتھ رابطے بحال کرنے میں کوئی رکاوٹ نہیں۔کریملن صدر نے منتخب امریکی صدر کو الیکشن میں کامیابی پر مبارکباد پیش کی۔ ولدائی فورم کے دوران خطاب کرتے ہوئے پویتن نے کہا کہ ٹرمپ سے رابطہ کرنا کوئی غلط بات نہیں ہوگی۔ وہ قاتلانہ حملے کا نشانہ بنتے ہوئے زخمی ہوئے تھے۔انہوں نے کہا کہ "میں اس موقع کو ان کے امریکہ کے صدر منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کرنا چاہتا ہوں۔انہوں نے مزید کہا کہ ٹرمپ نے بڑی ہمت کا مظاہرہ کیا اور ایک بہادر آدمی کی طرح کام کیا۔ نئے صدر کی روس کے ساتھ تعلقات بحال کرنے اور یوکرین بحران کے خاتمے میں سہولت فراہم کرنے کی خواہش توجہ کی مستحق ہے۔انہوں نے کہا کہ وہ خود ٹرمپ سے رابطہ کرنے میں عار محسوس نہیں کرتے۔ ان کے ساتھ رابطے دوبارہ شروع کرنے میں قطعاً کوئی اعتراض نہیں ہے۔
یہ پیش رفت اس وقت سامنے آئی ہے جب روسی صدر نے موجودہ لمحے کے خطرے سے خبردار کرتے ہوئے کہا تھا کہ کچھ مغربی سیاست دان ان کے ملک کی تزویراتی شکست کی کوشش کررہے ہیں۔روسی صدر کا کہنا تھا کہ ان کے پاس اپنے دفاع کے لیے قابل ہتھیار موجود ہیں اور مسلسل تیار ہو رہے ہیں۔ ٹیکنالوجی کی ترقی کے ساتھ نئی شکلیں حاصل کر رہے ہیں۔ ان ہتھیاروں کے حامل ممالک کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے۔ کوئی بھی اس بات کی ضمانت نہیں دیتا کہ اگر دھمکیاں آئیں تو انہیں استعمال نہیں کیا جائے گا۔انہوں نے زور دے کر کہا کہ دنیا ایک خطرناک موڑ پر پہنچ چکی ہے۔ مغرب کی طرف سے جوہری ہتھیاروں کے سب سے بڑے ہتھیاروں کے حامل ملک روس کو سٹریٹجک شکست دینے کے مطالبات مغربی سیاست دانوں کی طرف سے ایک خطرناک مہم جوئی کو ظاہر کرتے ہیں۔

Related posts

ہندوستان بنگلہ دیش کی نئی حکومت کے ساتھ تعلقات استوار کرنا چاہتا ہے۔ بھارتی سفیر

Awam Express News

پاکستان کی سرحد پار سے دہشت گردی امن و سلامتی میں سب سے بڑ ی رکاوٹ ہے۔ وزارت خارجہ

Awam Express News

بھارت اور ایتھوپیا نے سفارتی ویزا کی چھوٹ نافذ کی

Awam Express News