China

پندرہویں چائنا انٹرنیشنل ایوی ایشن اینڈ ایرو اسپیس ایگزیبشن کا افتتاح

12 نومبر کو   پندرہویں چائنا انٹرنیشنل  ایوی ایشن اینڈ ایرو اسپیس  ایگزیبشن  یعنی ایئر شو چائنا  چین کےصوبہ گوانگ ڈونگ کے شہر چوہائی میں شروع ہوئی۔ نمائش میں 47 ممالک اور خطوں سے 1,022 کمپنیاں شرکت کر رہی ہیں، جن میں سے غیر ملکی نمائش کنندگان میں پچھلے ایئر شو کے مقابلے میں 104 فیصد اضافہ ہوا ہے ۔

اس سال کے ایئر شو میں تھیم  پر مبنی   سات  نمائشی  ہالز  ہیں، جن میں لو ایلٹی ٹیوڈ اکانومی پویلین، کمرشل ایئر کرافٹ انڈسٹری  پویلین، سول ایوی ایشن انڈسٹری  پولین ، کمرشل ایرو اسپیس  ایگزیبیشن  پویلین ، نئے مواد اور ایپلی کیشن کی  نمائش کا ہال ، تحقیقاتی ثمرات کے عملی استعمال کےلیے نمائش کا ہال ،  صوبائی اور میونسپل  ایگزیبیشن  ہال  شامل ہے۔موجودہ ایئر شو میں دنیا کی متعدد جدید ترین مصنوعات کی  نمائش کی  جا رہی ہے۔

اس کے علاوہ ، ایئر شو میں  لو ایلٹی ٹیوڈ  اکانومی سے متعلق متعدد کانفرنسوں اور فورمز  کا انعقاد بھی کیا جارہا ہے اور تکنیکی تبادلوں اور معاشی و تجارتی تعاون کے لئے ایک پیشہ ورانہ پلیٹ فارم   تیار کیا گیا ہے۔

Related posts

چینی صدر شی جن پھنگ کی امریکی صدر جو بائیڈن سے ملاقات

Awam Express News

پھنگ لی یوان کی گلوبل لیڈرز کانفرنس آن ویمن کی معاون تقریب "ڈیجیٹل انٹیلی جنس امپاورمنٹ آف ویمن اینڈ گرلز اچیومنٹ ایگزبیشن ” میں شرکت

Awam Express News

محنت او ر جدوجہد، ایک ترقی پذیر چین کی بنیاد ہے

Awam Express News