New Delhi

آل انڈیا یونانی طبّی کانگریس کی میٹنگ منعقد

پروفیسر محمد مظاہر عالم نے اپنے مفید مشوروں سے نوازا
نئی دہلی۔ 30 نومبر 2024
آل انڈیا یونانی طبّی کانگریس کی میٹنگ میں بورڈ آف ایتھکس اینڈ رجسٹریشن، NCISM، حکومت ہند  کے ممبر پروفیسر محمد مظاہر عالم نے طب یونانی سے وابستہ افراد کو مفید مشوروں سے نوازا نیز یونانی کے فروغ اور عوامی طب بنانے کے ساتھ ساتھ اس کی عملی طور پر ترقی اور شاندار ماضی کے مختلف پہلوئوں پر غور و فکر اور تبادلہ خیال کیا اور کہا کہ یونانی تعلیم یافتہ طبیب خدمت خلق کے جذبے کے تحت یونانی طریقہ تشخیص میں نبض کے علم میں مہارت حاصل کرکے نبض کے ذریعہ مرض کی تشخیص کی جائے۔ قارورہ و براز کے معائنہ کا علم حاصل کریں اور مطب پر تشخیص کریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ مزاج اور اخلاط کی بنیاد پر اجناس عشرہ کی بنیاد پر سوالات کی فہرست بناکر علاج کریں کیونکہ تقریباً پچاس فیصد مرض کی تشخیص اسی بنیاد پر ہوجاتی ہے۔ باقی جدید تشخیص ذرائع کی اجازت ہے لیکن جدید ٹکنالوجی پر انحصار نہیں ہونا چاہیے۔
اس موقع پر آل انڈیا یونانی طبّی کانگریس کے قومی خزانچی ڈاکٹر سنجے ڈھینگرا نے پروفیسر محمد مظاہر عالم کا خیر مقدم کرتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے ہماری درخواست پر آل انڈیا یونانی طبّی کانگریس کی میٹنگ میں شرکت کی۔ انہوں نے کہا کہ NCISM میں پروفیسر مظاہر عالم کی نمائندگی ہمارے لیے باعث تسکین ہے کیونکہ وہ نہ صرف باصلاحیت شخص ہیں بلکہ اُن میں انکساری اور طب یونانی سے والہانہ لگائو بھی پایا جاتا ہے۔ ڈاکٹر ڈھینگرا نے کہا کہ NCISM کے قیام کے وقت ایک بھی ممبر NCISM میں نہیں تھا۔ ہم نے کوشش کی اور فی الحال پروفیسر محمد مظاہر عالم کی شکل میں پہلا باصلاحیت ممبر نصیب ہوا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ NCISM میں طب یونانی کو توازن کے ساتھ نمائندگی ملے۔ انہوں نے کہا کہ مرکزی محکمہ آیوش کے تحت کمیشن قائم ہے۔ امید کی جاتی ہے کہ ماضی کی طرح ہمیں شکایت کا موقع نہیں ملے گا۔
میٹنگ میں شرکت کرنے والوں کا آل انڈیا یونانی طبّی کانگریس کے سکریٹری جنرل ڈاکٹر سیّد احمد خاں نے شکریہ ادا کیا۔

Related posts

انسانی فلاحی کام کویتی معاشرے کی نمایاں خصوصیات میں سے ایک:مشعل مصطفےٰ الشمالی

Awam Express News

بھارت اور روس نے شمالی سمندری راستے کے لیے نئے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا

Awam Express News

وزیر اعظم مودی نے جاپانی ہم منصب اشیبا سے ملاقات کی

Awam Express News