UAE

شہداء وفاداری، قربانی کی ابدی علامت ہیں: فاطمہ بنت مبارک

متحدہ عرب امارات کی "مادرِ ملت” شیخہ فاطمہ بنت مبارک نے یومِ شہداء کے موقع پر شہداء کی ماؤں کے نام ایک پیغام جاری کیا ہے جس میں انہوں نے ان کی قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا ہے۔شیخہ فاطمہ بنت مبارک، جو کہ جنرل ویمنز یونین کی چیئرپرسن، سپریم کونسل برائے مدرہود اینڈ چائلڈہود کی صدر اور فیملی ڈویلپمنٹ فاؤنڈیشن کی سپریم چیئرپرسن بھی ہیں، نے کہا کہ "شہید وفاداری اور قربانی کا نشان بن گیا ہے اور قوم کی یادداشت میں ہمیشہ زندہ رہے گا۔”

انہوں نے شہداء کی ماؤں کے جذبہء ایثار کو سلام پیش کرتے ہوئے کہا کہ "آپ کی قربانیاں وطن کے لیے انتہائی عقیدت کا مظہر ہیں۔ شہداء وفاداری اور قربانی کے دائمی علامت ہیں جن کی میراث آنے والی نسلوں کو ہمیشہ متاثر کرتی رہے گی۔”

شیخہ فاطمہ نے شہداء کی ماؤں کے حوصلے اور وطن سے محبت کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ "آپ کی بہادری اور ایمان ہم سب کے لیے مشعلِ راہ ہے۔”انہوں نے دعا کی کہ "اللہ آپ کو سکون اور اطمینان عطا فرمائے، آپ کے شہید بیٹے کا درجہ بلند کرے اور آپ اور آپ کے خاندان پر اپنی رحمتیں نازل فرمائے۔ آپ ہم سب کے لیے فخر کا ذریعہ ہیں۔”

Related posts

شیخ ہزاع بن زاید کا العین کے ترقیاتی منصوبوں کا دورہ

Awam Express News

متحدہ عرب امارات کے رہنماؤں کاٹرین حادثے پربھارتی صدر سے اظہارتعزیت

Awam Express News

غزہ کے لیے امارات کا 76 واں فضائی امدادی مشن مکمل، مجموعی امداد 4,000 ٹن سے تجاوز کر گئی

Awam Express News