27.6 C
Delhi
جولائی 9, 2026
Uncategorized

فلم اداکارہ شلپا شیٹی کے شوہر راج کندرا کو پورنوگرافی کیس میں دوسری بار سمن

ممبئی، 3 دسمبر (ہ س)۔ انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے فلم اداکارہ شلپا شیٹی کے شوہر راج کندرا کو پورنوگرافی کیس میں دوسری بار سمن جاری کیا ہے اور انہیں 4 دسمبر کو پوچھ گچھ کے لیے ای ڈی کے سامنے پیش ہونے کو کہا ہے۔
اس سے قبل، پیر کو ای ڈی نے راج کندرا کو پوچھ گچھ کے لیے سمن جاری کیا تھا، لیکن وہ ای ڈی کے سامنے پیش نہیں ہوئے۔ ذرائع کے مطابق راج کندرا نے اپنے وکیل کے ذریعے ای ڈی سے کچھ دن کی توسیع کی درخواست کی تھی، جس کے بعد ای ڈی نے انہیں 4 دسمبر کو دوبارہ طلب کیا۔
یاد رہے کہ پورنوگرافی کیس میں ای ڈی کی ٹیم نے ممبئی کے سانتا کروز میں راج کندرا کی رہائش گاہ پر چھاپہ مارا تھا۔ اس کے ساتھ راج کندرا سے وابستہ لوگوں کے تقریباً 15 مقامات پر چھاپے مارے گئے تھے۔ راج کندرا پر فحش مواد بنانے اور موبائل ایپس کے ذریعے اس مواد کو تقسیم کرنے کا الزام ہے۔ ساتھ ہی مالی خرد برد کا بھی الزام عائد کیا گیا ہے۔
اس کیس میں 4 فروری 2021 کو ممبئی پولیس نے ملاڈ کے مالوانی علاقے میں واقع ایک بنگلے پر چھاپہ مارا تھا جہاں فحش فلموں کی شوٹنگ کی جا رہی تھی اور لڑکیوں پر دباؤ ڈالا جا رہا تھا۔ اس چھاپے کے دوران 9 افراد کو گرفتار کیا گیا تھا۔ بعد میں 3 اپریل 2021 کو پولیس نے چارج شیٹ داخل کی اور جولائی میں راج کندرا اور ان کے ساتھی تھورپ کو گرفتار کیا تھا۔ تاہم، راج کندرا کو بعد میں ضمانت مل گئی۔ اس کے بعد کندرا کے بہنوئی پردیپ بخشی اور یش ٹھاکر کو اضافی چارج شیٹ میں مطلوب قرار دیا گیا ہے۔

Related posts

وزیرتعلیم دھرمیندر پردھان نے سنگاپور کے وزیر اعظم عزت مآب لارنس وونگ سے ملاقات کی

Awam Express News

انڈیا تبت کوآرڈینیشن آفسنے ممبئی میں بیداری پروگرام کا انعقاد کیا

Awam Express News

ایران کے بعد بھارت نے ہندوستانی شہریوں کو اسرائیل سے نکالنے کے لیے آپریشن شروع کیا

Awam Express News