Delhi-NCR

جے ایم آئی یونیورسٹی پولیٹکنک کے طلبہ کو قومی کیوب ٹسٹ مقابلے میں پہلا مقام، انعام کی رقم کے طور پر ایک لاکھ روپے جیتے

جامعہ ملیہ اسلامیہ، یونیورسٹی پو لی ٹکنک کے طلبہ محمد فیضان اشرف، دانش اقبال اور محمد شہنواز خان نے قومی کیوب ٹسٹ مقابلہ سیزن دوم میں پہلا مقام حاصل کرکے یونیورسٹی کا نام روشن کیاہے۔انڈین کنکریٹ انسٹی ٹیوٹ اور آرڈی سی کنکریٹ نے مورخہ تین دسمبر دوہزار چوبیس کو اسکوپ کمپلیکس نئی دہلی میں یہ مقابلہ منعقد کیا تھا۔ نیا اور کم لاگت والا کنکریٹ مکس سولیوشن جسے مقابلے میں پیش کیا گیا تھا اس کی تیار ی میں جامعہ پولی ٹکنک کی ٹیم کو ان کی غیر معمولی صلاحیت کے لیے ایک لاکھ کا انعام دیا گیا ہے۔

طلبہ کی ٹیم نے ڈاکٹر عبدالحمید صدیقی اور ڈاکٹر آفتاب عالم،سول انجینرئنگ سیکشن کی سرپرستی اور قیادت میں یہ غیر معمولی کامیابی حاصل کی ہے۔مقابلے میں ملک کے متعدد اہم اور ممتاز اداروں نے شرکت کی تھی اور اس میں جامعہ کے یونیورسٹی پولی ٹکنک کو یہ انعام ملنا ایک اہم سنگ میل ہے۔

پروفیسر مظہر آصف،شیخ الجامعہ،جامعہ ملیہ اسلامیہ نے پروفیسر محمد مہتاب عالم رضوی،مسجل جامعہ ملیہ اسلامیہ کے ساتھ انعام جیتنے والوں کی تعریف کی۔شیخ الجامعہ نے یونیورسٹی پولی ٹکنک کے پرنسپل سے کہا کہ وہ طلبہ کو قومی سطح کے مقابلوں میں مزید دلچسپی اور سرگرمی کے ساتھ حصہ لینے کے لیے انھیں تحریک دیں۔

ڈاکٹر ایم۔اے۔خان پرنسپل یونیورسٹی پولی ٹکنک نے سول انجینئرنگ کے صدر محمد شاہد اختر کے طلبہ اور ان کے مینٹورز کو ان کی محنت، تخلیقیت اور عہد کے لیے مبارک باد دی۔

Related posts

جی 20 میں شی اور پوتن کی غیر موجودگی غیر معمولی نہیں ہے۔ وزیر خارجہ

Awam Express News

خوشی و کرم نوازی کا دن ہے عید الفطر!تحریر: جاوید اختر بھارتی

Awam Express News

پی ایم ایم ایل محققین کے لیے نایاب آرکائیول کلیکشن کے سلسلے میں دور دراز تک رسائی کویقین بناتا ہے

Awam Express News