27.6 C
Delhi
جولائی 9, 2026
Delhi-NCR

روہتک: بارات میں آئے دو نوجوانوں کو گولی مار ی، ایک نوجوان جاں بحق

۔گاؤں کلوئی میں شادی کی تقریب میں آئے تھے نوجوان، بھاؤ گینگ پر شبہ
روہتک، 7 دسمبر (ہ س)۔ گاؤں کلوئی میں آئے دو نوجوانوں پر اسکارپیو سوار نوجوانوں نے فائرنگ کردی،جس کی وجہ سے ایک نوجوان کی موت ہو گئی، جبکہ دوسرا نوجوان شدید زخمی ہو گیا۔ ابتدائی تفتیش میں قتل معاملے میں ہمانشو عرف بھاؤ گینگ پر شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ متوفی نوجوان گاؤں ڈیگھل کا رہنے والا تھا اور فائنانس کا کام کرتا تھا۔ پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا ہے اور معاملے کی سنجیدگی سے تحقیقات کی جارہی ہے۔
پولیس کے مطابق، گاؤں ڈیگھل کے رہنے والے منجیت اور گاؤں بلم کے رہنے والے مندیپ جمعہ کی رات دیر گئے کلوئی گاؤں میں ایک شادی کی تقریب میں شرکت کے لیے آئے تھے۔ دونوں نوجوان واٹیکا کے باہر کھڑے تھے۔ اسی دوران ایک کالے رنگ کی اسکارپیو کار آئی اور کار میں سوار نوجوانوں نے منجیت اور مندیپ پر فائرنگ شروع کردی۔ جن میں سے آٹھ گولیاں منجیت کو لگیں اور ایک گولی مندیپ کو لگی۔ دونوں نوجوان لہولہان ہوکر وہیں گر گئے۔
اس کے بعد حملہ آور موقع سے فرار ہوگئے۔ اس دوران فائرنگ کی اطلاع ملتے ہی صدر پولیس موقع پر پہنچی اور دونوں نوجوانوں کو پی جی آئی لے گئی۔ جہاں ڈاکٹروں نے منجیت کو مردہ قرار دے دیا۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی متوفی کے لواحقین بھی پی جی آئی پہنچے اور اس کا حال دریافت کیا۔
کرائم انویسٹی گیشن برانچ اور ڈی ایس پی نے جائے وقوعہ کا معائنہ کیا۔ موقع پر موجود لوگوں سے اس بارے میں دریافت کیا۔ ابتدائی تفتیش کی بنیاد پر پولیس کا ماننا ہے کہ ہمانشو عرف بھاؤ گینگ کے ارکان نے اس جرم کو انجام دیا ہے۔ پولیس معاملے کی گہرائی سے تفتیش کر رہی ہے۔

Related posts

پی ایم مودی آج وکست بھارت سنکلپ یاترا کے استفادہ کنندگان سے بات چیت کریں گے

Awam Express News

دہلی امبارکیشن پوائنٹ سے پہلی حج پرواز کی روانگی

Awam Express News

جمیعۃ العلماء پوجا کالونی کا اصلاح معاشرہ اجلاس کا دوسرا پروگرام کا انعقاد

Awam Express News