انٹرنیشنل فیڈریشن آف ایسوسی ایشن فٹ بال (فیفا)کی جانب سے فٹ بال ورلڈ کپ 2034 کی میزبانی مملکت سعودی عرب کو دیے جانے کے اعلان کا بڑے پیمانے پر دنیا بھر میں خیر مقدم کیا گیا ہے یہ دن واقعی میں کنگڈم کے لئے تاریخی ہے۔ اس بڑی کامیابی پرافسر ایکسپورٹس ٹریویلس کنسلٹنٹ نئی دہلی نے ایک میڈیا کے نام جاری بیان میں کنگڈم آف سعودی عربیہ کو فیفا ورلڈ کپ 2034کی میز بانی ملنے پر خوشی کا اظہار کیا اور اس کے لئے مملکت سعودی عرب کے حکمران،سعودی شہزادوں، رائل عوام اور بالخصوص نئی دہلی میں سعودی سفارت خانے کے تمام ڈپلومیٹ و سٹاف کو مبارکباد پیش کیا ہے۔
افسر ایکسپورٹس کے میڈیا کے نام جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ہماری دلی خواہش تھی کی فیفا ورلڈ کپ 2034کی میز بانی کنگڈم کو ملے اور یہ ہماری خواہش پوری ہوئی الحمد اللہ سعودی عرب واحد میزبان ہوگا جو ورلڈ کپ کے تمام میچز کی مبزبانی کرے گا۔یقینا یہ ایک میگا ایونٹ ہوگااور یہ مملکت سعودی عرب کی اعلیٰ صلاحیت کی کامیابی ہے۔یقنا مملکت سعودی عربیہ کی اعلیٰ قیادت کی کھیلوں میں دلچسپی کی بڑھتی ہوئی کامیابی ہے۔اور یقنا فیفا ورلڈ کپ2034کی میزبانی سے دنیا بھر میں کنگڈم آف سعودی عربیہ عالمی پیمانے پر اس کا مقام بڑھا گیا ہے۔
واضح ہوکہ دنیا کے اس سب سے بڑے ایونٹ کا سلسلہ 1930ء میں یورا گو سے شروع ہوا تھا۔ہر چار سال کے وقفے سے اب تک 23 بار یہ عالمی ٹورنامنٹس منعقد ہو چکے ہیں۔تا ہم جنگ عظیم کے دوران ان کا انعقاد ممکن نہ ہو سکا۔قطر نے تئیسواں ورلڈ کپ 2022ء میں ہوا۔جو کسی بھی مسلم اور عرب ملک میں ہونے والا پہلا فیفا ورلڈ کپ تھا۔لیکن اب 2034فیفا ورلڈ کپ کی میز بانی کنگڈم آف سعودی عربیہ کو ملنے کے بعد سعودی عرب دوسرا عرب ملک بن جائے گا۔