لونی:مدرسہ حسینیہ گرین سٹی خوشحال پارک لونی غازی آبادمیں 76ویں یوم جمہوریہ کے مسرت موقع پرایک تقریب کا انعقاد ہوا۔پروگرام کا آغازقومی پرچم لہرانے کی رسم سے ہوا جوجمعتہ العلماء ہند دہلی کے صدر مولانا محمد مسلم،مدرسہ کے نگراں و سماجی لیڈر حافظ شاہد اعظمی و ابو طالب اعظمی اور ٰہذا کے اساتذہ اور سیکڑوں باسندگان خوشحال پارک لونی کی موجودگی میں یہ رسم انجام دی گئی۔
آج کی جشن یوم جمہوریت کی تقریب کی صدارت حافظ شاہد اعظمی نے کیا۔76ویں یوم جمہوریہ کی تقریب کا آغاز قاری دلشاد کے تلاو ت قرآن پاک سے ہوا۔مولانا فہد مظہر اعظمی نے نعت پاک پیش کیا،ساتھ ہی محمد صادق نے پردے کے موضوع پر بہت اچھی تقریر پیش کیا اس کے بعد مدرسہ کے طلبہ و طالبہ نے مختلف انداز میں محب الوطنی پر اور ہندوستانی ثقافت پر مختلف پروگرام پیش کیا۔طلباء کے محفوظ گروپ نے ہندوستان ہمارا موضوع پر رنگا رنگ پروگرام پیش کیا،اس کے بعد ماسٹر الطاف نے نعت پاک پیش کیا۔مدرسہ کی ایک طالبہ صادقہ نے نعت پاک ترنم میں پیش کیا جس کو سامعین نے بہت پسند کیا۔ بہت سے ننھے بچوں نے ایکشن میں مختلف پروگرام یوم آزادی کے حوالے سے پیش کیا۔سائمہ پروین نے ہندی میں یوم جمہوریہ کی تاریخ کے حوالے سے تقریر کیا۔یوم جمہوریہ تقریب میں مدرسہ کے بہت سے طلباء نے محب وطن پر نظم پیش کی اور کچھ طلباء نے انگریزی اور ہندی میں یوم جمہوریہ کے حوالے سے تقریر پیش کیں ساتھ ہی مختلف رنگا رنگ پروگرام پیش کیا۔یقینا مدرسہ حسینیہ کی یوم جمہوریہ تقریب شاندار رہی۔
مدرسہ حسینیہ کے نگراں حافظ شاہد اعظمی نے تقریب کو خطاب کیا اور یوم جمہوریہ کے حوالے سے لوگوں کو اس دن کی اہمیت کے بارے میں بتایا۔اور علماء کی ہندوستان کی آزادی میں قربانیوں کو یاد کیا۔ حافظ شاہد اعظمی نے اس تقریب میں کہا کہ ایک ساتھ سبھی مذہب کے لوگوں کے ساتھ کو مل کر رہنے کی پر زور اپیل بھی کی۔اور عوام کو یوم جمہوریہ کی پرخلوص مبارکباد پیش کیا۔۔ء اس موقع پر اجلاس عام میں کثیر تعداد میں علاقے کے افراد نے شرکت کی۔اس موقع پر حافظ شاہد اعظمی،ابو طالب اعظمی،قاری اقبال (صوفی جی)،محمد ایوب چودھری،محمد سہیل اعظمی،سونو چودھری،چودھری،ضلع دین،محمد اسلم وفیاض احمد،زاہد اعظمی،شکیل احمد،صابر پوجا کالونی،حافظ جمیل راجدھانی والے،و دیگر افراد نے پیش پیش رہے۔