China

این پی سی اور سی پی پی سی سی کے مارچ میں منعقدہ اجلاسوں میں انٹرویو کے لئے چینی اور غیر ملکی صحافیوں کا خیر مقدم

چودہویں قومی عوامی کانگریس کا تیسرا اجلاس اور چینی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کی چودہویں قومی کمیٹی کا تیسرا اجلاس بالترتیب 5 مارچ اور 4 مارچ کو بیجنگ میں منعقد ہو گا۔ 27 جنوری کو قومی عوامی کانگریس کی قائمہ کمیٹی کے جنرل آفس اور چینی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کے جنرل آفس نے اعلان کیا کہ وہ چینی اور غیر ملکی صحافیوں کا میڈیا کوریج کے حوالے سے خیر مقدم کرتے ہیں۔ صحافیوں کی رجسٹریشن کی آخری تاریخ 7 فروری ہے۔ نیوز سینٹر  27 فروری کو باضابطہ طور پر  اپنے کام کا آغاز کرے گا۔

صحافیوں کی سہولت کے لئے ان دو اجلاسوں  کے نیوز سینٹرز  کی ویب سائٹس پر بر وقت متعلقہ معلومات جاری کی جائیں گی۔14 ویں  قومی عوامی کانگریس کے تیسرے  اجلاس  کے پریس سینٹر کی ویب سائٹ یہ ہے: https://www.npc.gov.cn، اور  14 ویں  چینی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کے  تیسرے  اجلاس کے پریس سینٹر کی ویب سائٹ ہے: https://www.cppcc.gov.cn.

Related posts

شینزو-19 انسان بردار خلائی جہاز کی کامیاب لانچنگ

Awam Express News

"نئے دور میں چین میں خواتین کی ہمہ گیر ترقی کے لیے عملی تجربات اور کامیابیاں” کے عنوان سے وائٹ پیپر کا اجراء

Awam Express News

چین پر بیلٹ اینڈ روڈ کا قرضہ 1 ٹریلین ڈالر سے زیادہ ہے۔ رپورٹ

Awam Express News