China

چین کی سافٹ پاور رینکنگ دنیا میں دوسرے نمبر پر

بیس فروری کو ” گلوبل سافٹ پاور انڈیکس 2025 ” لندن میں جاری کیا گیا جس میں چین کی سافٹ پاور رینکنگ گزشتہ سال کے  تیسرے  نمبر سے دوسرے نمبر پر آ گئی ہے ۔ امریکہ بدستور پہلے نمبر پر ہے  جس کے بعد برطانیہ، جاپان اور جرمنی بالترتیب  تیسرے  ،چوتھے اور پانچویں نمبر پر ہیں۔

برطانوی  کنسلٹنگ فرم  "برانڈ فنانس” کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق 2024 سے اب تک چین نے 8 سافٹ پاور ستونوں میں سے 6 اور دو تہائی مخصوص اشاروں میں نمایاں ترقی حاصل کی ہے ۔ رپورٹ کے مطابق یہ ترقی چین کی جانب سے بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو کے فروغ، پائیدار ترقی اور مقامی برانڈز  کے اثر و رسوخ کی مسلسل مضبوطی کی وجہ سے ہوئی ہے۔

برانڈ فنانس کے صدر ڈیوڈ ہیگرڈ  کا کہنا ہے کہ سافٹ پاور میں چین کی سرمایہ کاری کے  نتائج سامنے آ رہے ہیں ، چین نے 2025 میں پہلی بار اپنی سافٹ پاور رینکنگ میں برطانیہ کو پیچھے چھوڑ دیا ہے جو چین کی اپنی معاشی کشش کو مضبوط بنانے،  ثقافتی شناخت کو ظاہر کرنے اور اپنی سلامتی اور حکمرانی کو مضبوط بنانے کے ثمرات کی عکاسی کرتا ہے۔

برانڈ فنانس دنیا بھر کے 100 سے زائد ممالک میں 170،000 سے زائد جواب دہندگان کے سروے کے ذریعے  نیشنل برانڈ اوئرنس پر دنیا کے سب سے جامع سروے میں سے ایک ہے، جس میں اقوام متحدہ کے 193 رکن ممالک کے گلوبل  امیج کا جائزہ لیا گیا ہے۔

Related posts

چین کے تاریخی و ثقافتی ورثے ، قدرتی خوبصورتی، جدید ٹیکنالوجی اور شہری زندگی کا مشاہدہ کرنے کے لئے تمام غیر ملکی دوستوں کا خیرمقدم کرتے ہیں،چین کی وزارت خارجہ

Awam Express News

شی جن پھنگ کا سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے پولیٹیکل بیوروکے 17 ویں اجتماعی مطالعہ کے اجلاس میں اہم خطاب

Awam Express News

چین نے غزہ میں دیرپا جنگ بندی کے حصول کی ضرورت کا اعادہ کیا

Awam Express News