China

شی جن پھنگ کا صوبہ ہائی نان کی جدید ترقی پر زور

ہائی نان کی صوبائی پارٹی کمیٹی اور صوبائی حکومت کی ورک رپورٹ سنتے ہوئے چینی صدر شی جن پھنگ نے سترہ تاریخ کو اس بات پر زور دیا کہ ہائی نان کو جامع طور پر گہری اصلاحات اور کھلے پن کے  پائلٹ زون  ، قومی ماحولیاتی تہذیب کے پائلٹ زون ، قومی سیاحتی کھپت کا  مرکز ، اور  اہم قومی اسٹریٹجک سروس گارنٹی زون کی تعمیر پر توجہ مرکوز کرنی چاہیئے اور چینی طرز کی جدیدکاری کا ایک نیا  باب  رقم  کرنے کی کوشش کرنی چاہیئے۔

شی جن پھنگ نے  کہا کہ ہائی نان کی خصوصیات کے ساتھ ایک جدید صنعتی نظام کی تعمیر کے لئے کوششیں کی جانی چاہئیں۔ سائنسی اور تکنیکی جدت طرازی اور صنعتی جدت طرازی کے گہرے انضمام  کے ساتھ سیاحت، جدید سروس انڈسٹری، ہائی ٹیک انڈسٹری، اور ٹراپیکل زراعت سمیت نمایاں صنعتوں کی  اپ گریڈنگ کو  بھی فروغ دیا جائے. صدر شی جن پھنگ نے سائنس اور ٹیکنالوجی میں بین الاقوامی تعاون کو مضبوط  بنانے ، سبز ترقی پر عمل  کرنے ، کھپت کی تبدیلی اور اپ گریڈنگ کو فروغ دینے   اور ایک مضبوط سمندری  صوبے کی تعمیر کی ہدایات بھی دیں.

شی جن پھنگ نے اس بات پر زور دیا کہ فری ٹریڈ پورٹ  کی پالیسی کے ہمہ جہت نفاذ پر توجہ مرکوز کرنے اور  اس کے نفاذ کی  رفتار  کے لئے مجموعی انتظامات کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہاکہ بین الاقوامی اعلی سطح کے اقتصادی اور تجارتی قوانین کے مطابق  ادارہ جاتی کھلے پن کو بھرپور طریقے سے فروغ دیا جائے اور مارکیٹ   اور قانون پر مبنی بین الاقوامی فرسٹ کلاس کاروباری ماحول تخلیق کیا جائے۔

Related posts

چین میں دنیا کے بلند ترین فوٹو وولٹک پراجیکٹ کا دوسرامرحلہ فعال

Awam Express News

بابا غلام شاہ بادشاہ یونیورسٹی نےآئی سی ٹی اکیڈمی کے ساتھ م ایم او یوپر دستخطکئے

admin

اقوام متحدہ کی قرارداد 2758 کے اختیار کو مسخ کرنے والا کوئی بھی عمل تاریخی فیصلے کے خلاف ہے، چینی وزارت خارجہ

Awam Express News