Sports

ہندوستان چیمپئنز ٹرافی کا فاتح

! نیوزی لینڈ کو فائنل میں 4 وکٹوں سے شکست

دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے فائنل میں ہندوستان نے نیوزی لینڈ کو 4 وکٹوں سے شکست دے کر تاریخ رقم کر دی۔ اس شاندار فتح کے ساتھ ہندوستان نے تیسری مرتبہ چیمپئنز ٹرافی جیتنے کا اعزاز حاصل کر لیا۔

نیوزی لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 50 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 251 رنز بنائے۔ جواب میں ہندوستانی ٹیم نے 49ویں اوور کی آخری گیند پر ہدف حاصل کر لیا۔ کپتان روہت شرما کی 76 رنز کی اننگز فتح میں کلیدی ثابت ہوئی، جبکہ کے ایل راہل نے 34 رنز بنا کر ٹیم کو جیت کی منزل تک پہنچایا۔ روہت شرما کو ان کی بہترین کارکردگی کے لیے پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔ نیوزی لینڈ کے رچن رویندرا کو پورے ٹورنامنٹ کے دوران بہترین بلے بازی کے لیے پلیئر آف دی ٹورنامنٹ قرار دیا گیا۔ خیال رہے کہ رچن رویندر نے سب سے زیادہ 263 رنز بنائے۔

ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرنے والی کیوی ٹیم نے اچھی شروعات کی۔ سلامی بلے باز رچن رویندرا اور وِل ینگ نے 7.5 اوورز میں 57 رنز جوڑے۔ تاہم، اس شراکت داری کے بعد ہندوستانی گیندبازوں نے میچ پر گرفت مضبوط کر لی۔ ورون چکرورتی نے وِل ینگ کو ایل بی ڈبلیو کر کے ہندوستان کو پہلی کامیابی دلوائی، جنہوں نے 15 رنز بنائے۔ اس کے بعد اسپنر کلدیپ یادو نے رچن رویندرا (37) اور تجربہ کار کپتان کین ولیمسن (11) کو آؤٹ کر کے نیوزی لینڈ کو مشکلات میں ڈال دیا۔

اس کے بعد، ڈیرل مچل اور ٹام لیتھم نے چوتھی وکٹ کے لیے 33 رنز جوڑے، لیکن رویندرا جڈیجا نے لیتھم کو 14 کے اسکور پر ایل بی ڈبلیو کر کے اس شراکت داری کو ختم کر دیا۔

یوی مڈل آرڈر بلے بازوں نے کچھ مزاحمت دکھائی، خاص طور پر ڈیرل مچل اور گلین فلپس نے پانچویں وکٹ کے لیے 57 رنز کی شراکت داری کی۔ تاہم، فلپس (34) ورون چکرورتی کی گیند پر بولڈ ہو گئے۔ ڈیرل مچل نے ذمہ دارانہ اننگز کھیلی اور 91 گیندوں پر اپنی نصف سنچری مکمل کی۔ وہ 63 رنز بنا کر محمد سمیع کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوگئے۔

آخر میں، مائیکل بریسویل نے جارحانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور 40 گیندوں پر 53 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔ ان کی اننگز میں 3 چوکے اور 2 چھکے شامل تھے۔ ان کی بدولت نیوزی لینڈ 251/7 کا معقول ہدف دینے میں کامیاب رہا۔ ہندوستان کی جانب سے کلدیپ یادو اور ورون چکرورتی نے 2-2 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ محمد سمیع اور رویندرا جڈیجا کو 1-1 وکٹ ملی۔

ہندوستانی ٹیم نے ہدف کا تعاقب پراعتماد انداز میں کیا۔ کپتان روہت شرما اور شبمن گل نے 105 رنز کی شاندار شراکت داری قائم کی۔ روہت شرما انتہائی جارحانہ موڈ میں نظر آئے اور انہوں نے صرف 41 گیندوں پر اپنی نصف سنچری مکمل کی۔

شبمن گل (31) نسبتاً سست رفتار سے کھیلے اور مچل سینٹنر کی گیند پر کیچ آؤٹ ہو گئے۔ اس کے بعد ہندوستان نے وراٹ کوہلی (1) کا وکٹ جلد ہی کھو دیا، جو مائیکل بریسویل کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہو گئے۔

یہ ہندوستان کی تیسری چیمپئنز ٹرافی فتح تھی۔ اس سے قبل ہندوستان نے 2002 میں سری لنکا کے ساتھ مشترکہ طور پر اور 2013 میں ایم ایس دھونی کی قیادت میں یہ اعزاز حاصل کیا تھا۔ اب روہت شرما کی قیادت میں ہندوستان نے ایک اور بڑا کارنامہ انجام دے کر تاریخ میں اپنا نام درج کر لیا۔

Related posts

سری نگر ہوائی اڈے نے نائٹپارکنگ ایپلی کیشن فیس میں 50 فیصد کمی کا فیصلہ کیا

admin

حکومت ریسلنگ فیڈریشن کی کارگزاری پر نظر رکھنے کے لیے تشکیل دی کمیٹی، میری کوم ہوں گی سربراہ

Awam Express News

ابوظہبی یو سی آئی روڈ ورلڈ چیمپئن شپ 2028 اوریو سی آئی ٹریک ورلڈ چیمپئن شپ 2029کا انعقاد کرے گا

Awam Express News