Delhi-NCR

انڈیا اتحاد کا رُخ انتہائی دلیرانہ، حوصلہ بخش اور خوش آئند: ڈاکٹر سیّد احمد خاں

نئی دہلی۔ 4 اپریل 2025
اردو ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن کے قومی صدر ڈاکٹر سیّد احمد خاں نے وقف ترمیمی بل 2024 کے پاس ہونے پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ وقف ترمیمی بل 2024 کے حوالہ سے انڈیا اتحاد نے لوک سبھا اور راجیہ سبھا میں انتہائی دلیری اور دلیلوں کے ساتھ اپنی بات رکھی۔ اُن کا یہ قدم ملک میں NDA کے ذریعہ مسلمانوں کے خلاف بنائے جارہے ماحول کے برعکس خوش آئندد اور حوصلہ بخش ہے۔ عوام نے منفی سوچ رکھنے والوں اور نفرت پھیلانے والوں اور مثبت فکر والوں اور محبت کا پیغام دینے والوں کے درمیان فرق کو بھی محسوس کرلیا ہے۔ ڈاکٹر سیّد احمد خاں نے مزید کہا کہ موجودہ مرکزی حکومت کو ’’ٹرمپ کارڈ‘‘ کی طرح ’’فرقہ پرستی‘‘ کو فروغ دے کر حکومت بنائے رکھنے کا کھیل راس آرہا ہے۔ لیکن یہ وقتی ہے عوام حالات سے دوچار ہیں وہ ایک دن فرقہ پرستی کی چال کو ضرور کچل دیں گے اور ترقی کی راہ پر چلیں گے۔

Related posts

ہر ہندوستانی کے سر پر ہے 1.2 لاکھ روپے کا قرض: کانگریس

Awam Express News

آل انڈیا یونانی طبّی کانگریس (طبّی ریاضت ونگ) کی میٹنگ منعقد

Awam Express News

دینی تعلیم مسلمانوں کیلئے روح کی حیثیت رکھتی ہے:مولانا یعقوب بلند شہری

Awam Express News