Delhi-NCR

صدرجمہوریہ ہند دروپدی مرمو 21 سے 24 اکتوبر تک کیرالہ کا دورہ کریں گی

  صدرجمہوریہ ہند  محترمہ دروپدی مرمو 21 سے 24 اکتوبر 2025تک کیرالہ کا دورہ کریں گی۔صدرِ جمہوریہ ہند محترمہ دروپدی مرمو 21 اکتوبر کی شام تروواننت پورم پہنچیں گی۔22 اکتوبر کو محترمہ دروپدی مرمو سبری مالا مندر میں درشن اور آرتی کریں گی۔

23 اکتوبر کو صدرِ جمہوریہ تروواننت پورم کے راج بھون میں سابق صدرِ جمہوریہ جناب کے آر نرائنن کے مجسمے کی نقاب کشائی کریں گی۔ بعد ازاں وہ ورکلہ کے شیواگیری مٹھ میں سری نارائن گرو کے مہاسمادھی صد سالہ جشن کے آغاز کی تقریب کا افتتاح کریں گی۔ وہ پالا کے سینٹ تھامس کالج کی پلاٹینم جوبلی (پچھتّر سالہ) تقریبات کے اختتامی جلسے کی مہمانِ خصوصی بھی ہوں گی۔

24 اکتوبر کو صدرِ جمہوریہ ایرناکولم میں سینٹ ٹریسا کالج کی صد سالہ تقریبات کی مہمانِ خصوصی ہوں گی۔

Related posts

وزیراعظم مودی نے لال قلعہ کی اپنی تقریر میں کئے گئے اعلانات کی پیشرفت کا جائزہ لیا

Awam Express News

سومناتھ کی منہدم مساجد ودرگاہوں کی زمین کسی تیسرے فریق کو الاٹ نہیں کی جائے گی

Awam Express News

’اگر سب ٹھیک ہے تو ہر سال لاکھوں ہندوستانی اپنی شہریت کیوں چھوڑ رہے؟‘ این سی پی

Awam Express News