Uncategorized

وقف ترمیمی بل سے متعلق صدر جمعیۃ علماء ہند مولانا محموداسعد مدنی کا بیان

حکومت کا یہ طرزِ عمل میجوریٹورین اپروچ اور غیر جمہوری و غیر آئینی ہے، ہم اسے مسترد کرتے ہیں، ہماری لڑائی جاری رہے گی ۔

نئی دہلی، ۲ ؍ اپریل ۲۰۲۵ ء __: پارلیامنٹ میں وقف ترمیمی بل پیش کیے جانے پر تبصرہ کرتے ہوئے صدر جمعیۃعلماء ہند مولانا محمود اسعد مدنی نے کہا کہ پارلیمنٹ میں اوقاف سے متعلق جو بل پیش کیاجارہے وہ غیر آئینی اور بنیادی حقوق کی خلاف ورزی پر مبنی ہے۔ حکومت اپنی عددی برتری کے بل پر اسے منظور کرانے کی کوشش کر رہی ہے۔ یہ طرزِ عمل میجوریٹورین اپروچ اور غیر جمہوری و غیر آئینی ہے۔ اس بل کو زبردستی ایوان میں لایا گیا ہے، جس کا مقصد اقلیتی حقوق کو غصب کرنے کی کوشش ہے جو کسی بھی صورت میں قابل قبول نہیں۔انھوں نے جس طر ح اس کو بنایا ہے ، اور جس ارادہ اور رویہ کے ساتھ اس کو پیش کررہے ہیں ، وہ مسلمانوں کا معاملہ مسلمانوں کے خلاف ہے ۔
ہم پہلے ہی کہہ چکے ہیں کہ پرانے قانون میں بہتری کی ضرورت تھی، مگر اس کے برعکس، حکومت نے ایسی ترامیم متعارف کرائی ہیں جو مسائل کو حل کرنے کے بجائے مزید پیچیدہ بنا رہی ہیں۔
بطور اقلیت، میں واضح طور پر کہنا چاہتا ہوں کہ یہ بل ناقابل قبول ہے، اور ہم اسے مکمل طور پر مسترد کرتے ہیں اور اس کے خلاف لڑائی جاری رہے گی اور ہم ہر قانونی اور پرامن طریقے سے اس ناانصافی کے خلاف اپنی آواز بلند کرتے رہیں گے۔

Related posts

شہر نگاراں "لکھنؤ "کی ایک شام معروف شاعر و صحافی زاہد آزاد جھنڈا نگری "نیپال "کے نام منعقد۔

Awam Express News

خطبۂ جمعہ میں سیرت پاک صلی اللہ علیہ وسلم کو عنوان بنائیں

Awam Express News

نیتا امبانی نےریلائنس ریٹیل کے پہلے ’’سودیش‘‘اسٹور کا افتتاح کیا

Awam Express News