Uncategorized

لوک سبھا انتخابات کی تاریخوں کا اعلان آج ہوگا، ای سی آئی کی پریس کانفرنس سہ پہر 3 بجے

نئی دہلی: لوک سبھا انتخابات کی تاریخوں کا اعلان آج کیا جائے گا۔ الیکشن کمیشن آج سہ پہر 3 بجے پریس کانفرنس کے ذریعے لوک سبھا انتخابات کے شیڈول کا اعلان کرے گا۔ الیکشن کمیشن نے کل اس حوالے سے جانکاری دی تھی۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘ایکس’ پر ایک پوسٹ میں کہا گیا کہ کچھ لوک سبھا انتخابات اور ریاستوں میں اسمبلی انتخابات کے شیڈول کا اعلان کرنے کے لیے ہفتہ کو سہ پہر 3 بجے ایک پریس کانفرنس کا انعقاد کیا جائے گا۔ موجودہ لوک سبھا کی میعاد 16 جون کو ختم ہو رہی ہے اور اس سے پہلے نئی لوک سبھا کی تشکیل ہونی ہے۔ اس کے علاوہ آندھرا پردیش، سکم، اروناچل پردیش اور اوڈیشہ کی اسمبلیوں کی مدت جون میں مختلف تاریخوں پر ختم ہو رہی ہے۔ سابقہ لوک سبھا انتخابات 2019 کی تاریخوں کا اعلان 10 مارچ کو ہوا تھا اور 11 اپریل سے 7 مرحلوں میں ووٹنگ ہوئی تھی۔ ووٹوں کی گنتی 23 مئی کو ہوئی تھی۔اسی طرح 2014 میں بھی الیکشن کمیشن نے انتخابی شیڈول کے اعلان کے لیے پریس کانفرنس کے انعقاد کی اطلاع ایک دن پہلے دے دی تھی۔ پریس کانفرنس کے دعوت نامے صحافیوں کو شام کو بھیجے گئے تھے۔ تقریباً 97 کروڑ لوگ آئندہ انتخابات میں 12 لاکھ سے زیادہ پولنگ اسٹیشنوں پر ووٹ ڈالنے کے اہل ہیں۔ گزشتہ پارلیمانی انتخابات میں بی جے پی نے 303 سیٹیں جیتی تھیں جبکہ کانگریس نے 52 سیٹیں جیتی تھیں۔

Related posts

ریاض سیزن نے دلچسپ ایونٹس کے ساتھ 3 زونز کا آغاز

Awam Express News

مرکزی وزیر اسمرتی ایرانی اور مرلی دھرن سعودی عرب کا دورہ کریں گے

Awam Express News

خواتین کے لیے ریزرویشن کا قانون ہمارے دور کا سب سے بڑی تبدیلی کا انقلاب ہوگا

Awam Express News