Uncategorized

وقف ترمیمی قانون آج سے نافذ، مرکزی حکومت نے نوٹیفکیشن کیا جاری

’وقف ترمیمی بل 2025‘ پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں سے پاس ہوا، پھر اسے صدر جمہوریہ دروپدی مرمو کی منظوری ملی، اور آج اس سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کر پورے ملک میں نافذ بھی کر دیا گیا ہے۔ مرکزی حکومت کے ذریعہ جاری نوٹیفکیشن کے مطابق وقف ترمیمی قانون 8 اپریل سے نافذ ہو گیا ہے۔

صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے گزشتہ 5 اپریل کو وقف ترمیمی بل کو منظوری دی تھی، جس کے بعد اس نے قانون کی شکل اختیار کر لی تھی۔ صدر جمہوریہ سے منظوری ملنے کے بعد یہ طے نہیں تھا کہ نیا قانون کب سے نافذ ہوگا۔ نوٹیفکیشن جاری ہونے کے بعد اس قانون کے 8 اپریل سے ہی نافذ ہونے کی وضاحت ہو گئی ہے۔ حالانکہ اس قانون کے خلاف عدالت میں لڑائی شروع ہو چکی ہے، جو ایک الگ معاملہ ہے۔ دراصل وقف ترمیمی قانون کے خلاف سپریم کورٹ میں 10 سے زائد عرضیاں داخل کی گئی ہیں۔ یہ عرضیاں سیاسی لیڈران اور کچھ مسلم تنظیموں نے داخل کی ہیں، جس میں نئے قانون کے جواز کو چیلنج پیش کی اگیا ہے۔ اس معاملے میں مرکزی حکومت نے سپریم کورٹ میں کیویٹ بھی داخل کر دیا ہے۔

Image

Related posts

امریکی صدر کے غزہ پر قبضہ سےمتعلق بیان کی شدید مذمت

Awam Express News

ڈاکٹر عبیداللہ بیگ صوبہ کرناٹک اور تمل ناڈو میں ’یو ڈی او‘ کے صدر نامزد

Awam Express News

قصر الوطن عید کے موقع پر زائرین کو خوش آمدید کہنے کے لیے تیار

Awam Express News