Uncategorized

ڈاکٹر عبیداللہ بیگ صوبہ کرناٹک اور تمل ناڈو میں ’یو ڈی او‘ کے صدر نامزد

 

نئی دہلی۔ 9 اگست 2023
اردو ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن (یوڈی او) کے قومی صدر ڈاکٹر سیّد احمد خاں نے چنئی کے عالمی شہرت یافتہ یونانی ڈاکٹر عبیداللہ بیگ کو صوبہ کرناٹک اور تمل ناڈو میں اردو ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن کا صدر نامزد کیا ہے۔ ڈاکٹر عبیداللہ بیگ چنئی کے رہنے والے ہیں اور وہیں ان کا مطب بھی ہے۔ ڈاکٹر عبیداللہ بیگ طبّی دنیا میں بہت معروف ہیں اور مفت میں مشورہ اُن کا شوق ہے۔ وہ طب یونانی کو عام کرنے کے مقصد سے بیرون ممالک کا سفر کرتے رہتے ہیں۔ اس کے علاوہ یونائیٹڈ نیشن میں ’انٹرنیشنل امبیسڈر فار پیس‘ بھی ہیں۔ اُمید کی جاتی ہے کہ ڈاکٹر بیگ اردو کی ترویج و ترقی کا فریضہ بحسن و خوبی انجام دیں گے۔
جاری کردہ
(محمد عمران قنوجی)
پریس سکریٹری، اردو ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن، نئی دہلی

Related posts

مسجد اقصیٰ میں اسرائیلی آباد کاروں کے دھاوے قابل مذمت ہیں: سعودی عرب

Awam Express News

وزیراعظم مودی کو گلوبل پیس ایوارڈ سے نوازا گیا

Awam Express News

امت کی مجموعی ترقی کا لائحہ عمل

Awam Express News