New Delhi

دہلی-این سی آر سمیت پورا شمالی ہند شدید گرمی اور لُو کی زد میں

دہلی-این سی آر سمیت پورا شمالی ہند شدید گرمی اور لُو کی زد میں ہے۔ آسمان سے آگ برس رہی ہے اور راجستھان کے شری گنگا نگر میں درجہ حرارت 48 ڈگری جبکہ پنجاب کے بھٹنڈا میں مسلسل دوسرے دن پارہ 45.8 ڈگری سیلسیس تک چڑھا رہا۔ وہیں راجدھانی دہلی کا درجہ حرارت بھی 45 ڈگری کے اوپر ہے لیکن ہیٹ انڈیکس 50.8 ڈگری تک پہنچ گیا ہے۔ اس درمیان محکمہ موسمیات نے شدید گرمی اور لُو کو لے کر ریڈ الرٹ جاری کیا ہے۔ حالانکہ دو ہفتے کے ٹھہراؤ کے بعد جنوب مغربی مانسون کے جمعرات سے پھر فعال ہونے اور تازہ ویسٹرن ڈسٹربینس کے اثر سے 14 جون کی رات سے شمال مغربی ہند میں ہلکی بارش ہونے کی امید ہے۔ اس سے تپش سے تھوڑی راحت مل سکتی ہے۔

آئی ایم ڈی نے اپنے ایک ٹوئٹ میں کہا کہ 14 جون سے شمال-مغربی ہند میں ہیٹ ویو کی حالت میں رفتہ رفتہ راحت ملنے کا امکان ہے۔ اگلے تین دنوں کے دوران شمال مغربی ہند اور وسطی ہند میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت میں کوئی اہم تبدیلی ہونے کا امکان نہیں ہے اور اس کے بعد رفتہ رفتہ 2-4 ڈگری سیلسیس کی گراوٹ آئے گی۔ اگلے 24 گھنٹوں کے دوران مشرقی ہند میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت میں کوئی خاص تبدیلی نہیں آئے گی، اس کے بعد اگلے تین دنوں تک 2 سے 3 ڈگری سیلسیس تک گراوٹ درج کی جا سکتی ہے۔ آئی ایم ڈی کے سینئر سائنسداں ڈاکٹر نریش کمار نے کہا ہے کہ شمال مغربی ہند میں اس وقت شدید گرمی پڑ رہی ہے۔ اگلے 3-4 دنوں میں پنجاب، ہریانہ، راجستھان، جموں و کشمیر، ہماچل پردیش، شمالی مدھیہ پردیش اور اتر پردیش میں لُو چلنے کا امکان ہے۔ پنجاب، ہریانہ اور راجستھان اگلے تین دنوں تک ریڈ الرٹ پر رہیں گے۔ دہلی-این سی آر بدھ اور جمعرات کو ریڈ الرٹ پر ہے۔ 13 جون کو آرینج الرٹ رہے گا۔ ویسٹرن ڈسٹربینس کے اثر سے 13 جون کی رات سے ہلکی بارش اور آندھی طوفان کے بعد کچھ راحت مل سکتی ہے۔

Related posts

وزیر تجارت پیوش گوئل جلد ہی اٹلی میں ہندوستانی تجارتی وفد کی قیادت کریں گے

Awam Express News

بھارت اور نیوزی لینڈ ایک جامع اور فائدہ مند آزاد تجارتی معاہدے پر کام کر رہے ہیں۔ پیوش گوئل

Awam Express News

عوام کا پی ایم او ہونا چاہئے، مودی کا نہیں

Awam Express News