Uncategorized

ہند۔منگولیا کی مشترکہ فوجی مشق کی اختتامی تقریب میں دفاعی سیکرٹری نے شرکت کی

نئی دہلی۔ 13؍جون ۔ ایم این این۔ہندوستان-منگولیا مشترکہ فوجی مشق نوماڈک  ایلیفینٹ کا 17 واں ایڈیشن آج منگولیا کے اولانبتار میں اختتام پذیر ہوا۔ دفاعی سکریٹری جناب راجیش کمار سنگھ اور لیفٹیننٹ جنرل پشپندر سنگھ، ڈائرکٹر جنرل آپریشنل لاجسٹکس اینڈ اسٹریٹجک موومنٹ نے اختتامی تقریب میں شرکت کی۔ہندوستانی فوج کے دستے نے، جس میں بنیادی طور پر اروناچل سکاؤٹس کی بٹالین کے 45 اہلکار شامل تھے، دو ہفتے تک جاری رہنے والی مشق میں سرگرمی سے حصہ لیا۔ مشترکہ تربیت کا مرکز اقوام متحدہ کے مینڈیٹ کے تحت نیم شہری اور پہاڑی علاقوں میں نیم روایتی حالات میں مشترکہ ٹاسک فورس کے طور پر کام کرتے ہوئے ہندوستانی فوج اور منگول کی مسلح افواج کے درمیان باہمی تعاون کو بڑھانا تھا۔اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے، سکریٹری دفاع نے  نوماڈک ایلیفینٹ مشق کے دوران ہندوستانی فوجیوں کی پیشہ ورانہ مہارت، لگن اور طرز عمل کی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ یہ مشق ہندوستان اور منگولیا کے درمیان دوستی، باہمی اعتماد اور مشترکہ ثقافتی روابط کے پائیدار بندھن کا ثبوت ہے۔ اس نے بامعنی فوجی تعاون کے لیے ایک پلیٹ فارم کے طور پر کام کیا اور علاقائی امن اور استحکام کے لیے ہندوستان کی غیر متزلزل عزم کو ظاہر کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس طرح کے مشترکہ اقدامات میں ہندوستانی فوج کا تعاون نہ صرف آپریشنل تیاریوں کو بڑھاتا ہے بلکہ عالمی امن کی کوششوں میں ایک ذمہ دار اسٹیک ہولڈر کے طور پر ہندوستان کے کردار کو بھی تقویت دیتا ہے۔سیکرٹری دفاع کل اسی مقام پر کثیر القومی مشترکہ فوجی مشق خان کویسٹ 2025 کی افتتاحی تقریب میں بھی شرکت کرنے والے ہیں، جس میں ہندوستانی فوج کا دستہ بھی شرکاء میں شامل ہے۔ مشق خان کویسٹ 2025 14 سے 28 جون 2025 تک منعقد کی جائے گی۔نوماڈک ایلیفینٹ اور خان کویسٹمشقوں کا انعقاد ہندوستان کی توسیع پذیر دفاعی سفارت کاری میں ایک اہم سنگ میل کی نشاندہی کرتا ہے اور منگولیا کے ساتھ اس کی شراکت داری کی تزویراتی اہمیت کو واضح کرتا ہے۔

Related posts

پہلے ہندوتوا کے نام پر مسلمانوں پر حملہ کرواتے ہیں، پھر سیکولرازم کا برقع پہن لیتے ہیں! ادھو ٹھاکرے کی شیو سینا کا بی جے پی پر شدید حملہ

Awam Express News

بھارت سب کے تعاون سے سب کیلئے ترقی کو فروغ دینے کیلئے پرعزم ہے

Awam Express News

بدلتی ہوئی دنیا میں تعمیری قوت بننے پر مضبوطی سے قائم رہیں گے ، وانگ ای

Awam Express News