International

جی-7 سربراہی اجلاس کے حاشیے پر وزیر اعظم کی جرمنی کے چانسلر سے ملاقات

کنانسکس ۔ 18؍جون۔ ایم این این۔کینیڈا کےکنانسکس میں  جی-7 سربراہی اجلاس کے حاشیے پروزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج وفاقی جمہوریہ جرمنی کے چانسلر ایچ ای مرزسے ملاقات کی۔ مئی 2025 میں چانسلر مرز کے عہدہ سنبھالنے کے بعد دونوں رہنماؤں کے درمیان یہ پہلی ملاقات تھی۔ وزیر اعظم نے چانسلر کو انتخابات میں کامیابی اور عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی۔ انہوں نے گزشتہ ہفتے احمد آباد میں ہوائی جہاز کے المناک حادثے پر جرمنی کی حکومت کی طرف سے تعزیت کے لیے بھی تعریف کا اظہار کیا۔دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات میں پائیدار رفتار پر خوشی کا اظہار کیا اور تجارت اور سرمایہ کاری، دفاع اور سلامتی، سبز اور پائیدار ترقیاتی شراکت داری، سبز توانائی، ٹیکنالوجی، اختراع، تعلیم اور نقل و حرکت کے اہم شعبوں میں تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔ دونوں فریقوں نے بھارت-جرمنی اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید گہرا اور متنوع بنانے پر اتفاق کیا، کیونکہ یہ 25 سال پورے ہونے کا سنگ میل ہے۔دونوں رہنماؤں نے اتفاق کیا کہ دہشت گردی دنیا میں امن و استحکام کے لیے بڑا خطرہ ہے۔ اس سلسلے میں وزیر اعظم نے جرمنی کی طرف سے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بھارت کے اقدامات کے ساتھ اظہار یکجہتی اور حمایت کے لیے چانسلر مرز کا شکریہ ادا کیا۔دونوں رہنماؤں نے اہم علاقائی اور بین الاقوامی واقعات پر بھی تبادلۂ خیال کیا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ وہ بھارت میں چانسلر مرز کا باہمی طور پر مناسب وقت پر استقبال کرنے کے منتظر ہیں۔

Related posts

وزیراعظم مودی نے روسی صدر پوتن کے ساتھ بات کی

Awam Express News

محکمہ سیاحت نے زبروان پارک میں موسیقی کی تقریب کی میزبانی کی

admin

خارجہ سکریٹری وکرم مصری نیپال میں دو طرفہ مذاکرات میں مصروف

Awam Express News