UAE

ایرانی شہریوں کے لیے اووراسٹے جرمانوں کی مکمل معافی کا اعلان: متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات کے صدر عزت مآب شیخ محمد بن زاید النہیان کی ہدایت پر عمل کرتے ہوئے وفاقی ادارہ برائے شناخت، شہریت، کسٹمز اور بندرگاہی تحفظ (ICP) نے متحدہ عرب امارات میں مقیم تمام ایرانی شہریوں – خواہ وہ رہائشی ہوں یا وزیٹر – کے لیے اووراسٹے (قیام کی مدت سے زائد رہائش) پر عائد جرمانوں کی مکمل معافی کا اعلان کیا ہے۔

یہ فیصلہ اقامتی ویزا یا وزٹ ویزا رکھنے والوں دونوں پر لاگو ہوگا، اور ان میں ویزا کی قسم کی کوئی قید نہیں ہو گی۔

وفاقی ادارے نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ یہ اقدام خطے میں موجود غیرمعمولی حالات کے پیشِ نظر کیا گیا ہے، جس کا مقصد اُن افراد کی مشکلات کو کم کرنا ہے جو ایران کی فضائی حدود کی بندش اور پروازوں کی معطلی کے باعث وطن واپس نہیں جا سکے۔

وفاقی ادارہ برائے شناخت، شہریت، کسٹمز اور بندرگاہی تحفظ نے انسانی بنیادوں پر اس فیصلے کو اپنی وسیع تر حکمتِ عملی کا حصہ قرار دیا ہے، اور کہا ہے کہ امارات میں مقیم تمام رہائشیوں اور زائرین کو ہر ممکن معاونت فراہم کی جا رہی ہے۔

ادارے نے اہل افراد سے اپیل کی ہے کہ وہ یہ رعایت حاصل کرنے کے لیے ICP اسمارٹ سروسز پلیٹ فارم پر رجسٹریشن کروائیں یا ملک بھر میں موجود کسی بھی کسٹمر ہیپی نیس سینٹر سے رجوع کریں۔

  MT

Related posts

محمد بن راشد نے ‘متحدہ عرب امارات کے اقتصادی اصولوں’ کا اعلان کردیا

Awam Express News

متحدہ عرب امارات کے صدر کی متحدہ عرب امارات کے ہسپتالوں میں اہل خانہ سمیت ایک ہزار فلسطینی بچوں کے علاج معالجے کی سہولت کی ہدایت

Awam Express News

روپیہ اور درہم میکانزم تجارتی تصفیہ کرنے میں ایک مثالی تبدیلی ہے

Awam Express News