International

جاپانی ایوان بالا کے لیے انتخابی مہم کا باضابطہ آغاز

جاپان میں ایوان بالا کے انتخابات کے لیے مہم اب باضابطہ طور پر شروع ہو چکی ہے۔ ووٹنگ 20 جولائی کو ہو گی۔ عوام کی توجہ اس بات پر مرکوز ہے کہ کیا حکمران اتحاد ایوان میں اکثریت برقرار رکھنے کے لیے درکار نشستیں جیت پائے گا یا نہیں۔ایوان بالا کے 248 ارکان 6 سال کی مدت کے لیے منتخب کیے جاتے ہیں۔ ہر تین سال بعد ہونے والے انتخابات میں ایوان کی آدھی نشستوں کے لیے مقابلہ ہوتا ہے۔ اس بار ایک خالی، اور 124 نشستوں کے لیے انتخابات ہو رہے ہیں۔75 نشستوں کا فیصلہ انتخابی اضلاع میں کامیابی کی بنیاد پر ہو گا۔ بقیہ 50 نشستیں پورے جاپان سے متناسب نمائندگی کی بنیاد پر منتخب ہونے والے نمائندوں کے ذریعے پُر کی جائیں گی۔17 روزہ انتخابی مہم کے دوران زیر بحث اہم مسائل میں سے ایک معاملہ، افراط زر سے نمٹنے کے اقدامات ہو سکتا ہے۔ ماہ دسمبر سے لے کر مسلسل چھ مہینوں سے صارف قیمتوں میں 3 فیصد یا اس سے زیادہ اضافہ ریکارڈ کیا جا رہا ہے۔دیگر بڑے مسائل میں ملکی آبادی میں کمی اور پنشن کے ساتھ ساتھ خارجہ تعلقات اور سلامتی کے امور بھی شامل ہیں۔

Related posts

مالدیپ نے پابندی لگائی تو اسرائیل نے کہا کہ انڈیا جاؤ

Awam Express News

جیو کے 10 سال مکمل ۔ آکاش امبانی نے آئندہ دس سال کا روڈ میپ پیش کیا

Awam Express News

سری لنکا پہلے سے زیادہ مضبوط ہوکر ابھرے گا۔ وزیراعظم مودی

Awam Express News