China

علاقائی رابطوں کے فروغ کے لیے شنگھائی تعاون تنظیم کے متعدد رکن ممالک نے مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط کیے

شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کے وزرائے ٹرانسپورٹ کا بارہواں اجلاس 2 جولائی  کو چین کے شہر تھیان جن میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں متعدد دستاویزات پر دستخط کیے گئے جن سے علاقائی رابطوں کو مزید فروغ دینے کے لیے ٹھوس بنیاد رکھی گئی۔  بیلاروس ، پاکستان اور دیگر رکن ممالک کے ٹرانسپورٹ محکموں کے سربراہان نے بین الاقوامی ٹرانسپورٹ راہداریوں کی تعمیر کو فروغ دینے اور بین الاقوامی نقل و حمل کی سہولت  کو بہتر بنانے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔

پاکستان کے وزیر ٹرانسپورٹ عبدالعلیم خان نے کہا کہ یہ ضروری ہے کہ مل کر کام کیا جائے اور باہمی رابطے کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو دور کیا جائے جس سے تمام رکن ممالک کو نقل و حمل، اقتصادی ترقی، کاروباری ترقی اور درآمد و برآمد جیسے شعبوں میں فائدہ ہو۔

اجلاس میں بین الاقوامی روڈ ٹرانسپورٹ کے لئے ایس سی او سلک روڈ کاروان سرائے کے قیام پر تعاون کی یادداشت اور شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کے وزرائے ٹرانسپورٹ کے 12 ویں اجلاس کے منٹس پر بھی دستخط کیے گئے۔ رکن ممالک نے سلک روڈ کاروان سرائے کے لے آؤٹ نیٹ ورک  اور   پہلی کھیپ کی تعمیر  کو فعال طور پر فروغ دینے پر اتفاق کیا۔

Related posts

چائنا میڈیا گروپ کے پینٹنگ اینڈ کیلیگرافی انسٹی ٹیوٹ کی جانب سے ممتاز فنکاروں کی خطاطی اور پینٹنگ نمائش کا انعقاد

Awam Express News

یوکرین کی صورتحال پر سلامتی کونسل کا اجلاس

Awam Express News

چین تمام ممالک کی اپنی خودمختاری اور قومی وقار کے دفاع کی حمایت کرتا ہے ، چینی وزیر خارجہ

Awam Express News