Press Release

NCERT کی کتابوں میں تبدیلی، نسل نو کو گمراہ کرنے اور مغلوں سے نفرت کے مترادف: تیج لال بھارتی

نئی دہلی۔ 17 جولائی 2025 (پریس ریلیز)
حکیم اجمل خاں فورم فار پیس اینڈ کمیونل ہارمنی کے صدر معروف گاندھی وادی لیڈر تیج لال بھارتی نے جاری بیان میں NCERT کی آٹھویں جماعت کی سوشل سائنس کی نصابی کتاب میں تبدیلی کو گمراہ کن اور مغلوںسے نفرت کے مترادف قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مذکورہ کتاب میں ایک خاص فرقہ پرست ذہنیت رکھنے والوں نے مغلوں کو بھارت کے دشمن کی طرح پیش کیا ہے جبکہ مغلوں نے سینکڑوں سال کی حکومت کے دوران بھارت میں انصاف کے ساتھ سماج واد کو فروغ دیا۔ بھارت ٹکڑوں میں تقسیم تھا انہوں نے اکھنڈ بھارت بنایا، اس کے علاوہ مغلوں نے کسی بھی مذہب کے خلاف کبھی بدزبانی نہیں کی اور بھارت کو اپنا وطن بنایا نیز بلاتفریق مذہب سماج میں اونچ نیچ کی دیوار کو توڑنے کی ہر ممکن کوشش کی۔
تیج لال بھارتی نے بھارت سرکار سے مطالبہ کیا ہے کہ بھارت کے لوگوں میں نفرت پھیلانے والوں کی سرزنش کی جائے اور ملک میں امن، شانتی اور بھائی چارہ بنائے رکھنے کے لیے لائحہ عمل تیار کیا جائے۔

Related posts

ہیرا گروپ جائیدادوں کی غیر قانونی نیلامی ای ڈی کی سپریم کورٹ کی ہدایت کی کھلی خلاف ورزی

Awam Express News

مولانا عزیز الرحمن سلفی سابق استاذ وشیخ الحدیث جامعہ سلفیہ کی کتاب ”رشحات قلم“ پر اردواکادمی دہلی کی جانب سے ایوارڈکا اعلان

Awam Express News

ماب لنچنگ میں ہلاک ہونے والوں کے ورثاء کو معاوضہ دیا جائے

Awam Express News