China

چین، روس اور بھارت کے ساتھ تعاون کو فروغ دینے کے لئے باہمی رابطہ برقرار رکھنے کے لئے تیار ہے،چینی وزارت خارجہ

روس کے نائب وزیر خارجہ روڈینکو نے کہا ہے کہ روس ، چین اور بھارت کے ساتھ سہ فریقی تعاون کے طریقہ کار کی بحالی پر بات چیت کر رہا ہے۔ اس حوالے سے  17 جولائی کو چینی وزارت خارجہ کے ترجمان لین جیان نے  پریس کانفرنس میں کہا کہ چین ۔ روس۔ بھارت تعاون نہ صرف تینوں ممالک کے مفاد میں ہے بلکہ علاقائی اور عالمی امن، سلامتی، استحکام اور ترقی کے لیے بھی سازگار ہے۔ چین ، روس اور بھارت کے ساتھ تعاون کو فروغ دینے کے لئے متعلقہ فریقوں کے ساتھ رابطہ برقرار رکھنے کے لئے تیار ہے۔

Related posts

چین میں گرمیوں کی تعطیلات کے دوران باکس آفس 7.1 بلین یوآن سے تجاوز کر گیا

Awam Express News

شی جن پھنگ کا اسٹریٹجک میزائل فورسز کی ڈیٹرنس اور جنگی صلاحیتوں کو بڑھانے پر زور

Awam Express News

چین امریکا تعلقات میں بڑا بریک تھرو، امریکی وزیر خارجہ چین پہنچ گئے

Awam Express News