National

شاعر پروفیسر وسیم بریلوی سڑک حادثے میں زخمی

معروف شاعر پروفیسر وسیم بریلوی 13 جنوری 2023 کو منعقد ہونے والے مشاعرہ میں شرکت کے لیے بحرین گئے ہوئے تھے۔ واپسی پر وہ دہلی سے بریلی جا رہے تھے کہ ہاپوڑ سے گزرتے ہوئے ان کی کار ایک ڈمپر سے ٹکرا گئی۔ ان کے بائیں ہاتھ اور کندھے پر چوٹیں آئی ہیں۔

ذرائع کے مطابق ان کے بائیں ہاتھ میں تین فریکچر ہیں۔ خاندان کے ایک رکن نے بتایا کہ ان کی حالت میں بہتری آئی ہے، انہوں نے مزید کہا کہ انہیں جلد ہی ہسپتال سے فارغ کر دیا جائے گا۔ پروفیسر وسیم بریلوی (سال 82) اب خطرے سے باہر ہیں اور دہلی کے بی ایل کے اسپتال میں زیر علاج ہیں۔ اسی گاڑی میں ایک اور شاعر ایم آر عقیل نعمانی بھی تھے انہیں بھی معمولی چوٹیں آئیں۔

Related posts

ملائم سنگھ یادو بعد از مرگ پدم وبھوشن سے نوازے گئے

Awam Express News

مکیش امبانی نے مسلسل تیسرے سال نہیں لی تنخواہ

Awam Express News

بھارت دنیا میں اے آئی پر مبنی قیادت کی تبدیلی میں سب سے آگے۔ مائیکروسافٹ رپور ٹ

Awam Express News