Delhi-NCR

کشتی کے کھلاڑی سے آج پھر ملیں گے وزیر کھیل

ریسلنگ فیڈریشن کے صدر برج بھوشن شرن سنگھ پر کئی طرح کے الزامات عائد کرنے والے کشتی کے کھلاڑی دہلی کے جنتر منتر پر لگاتار دھرنے پر بیٹھے ہیں۔ ریسلنگ کھلاڑیوں سے ناکام مذاکرات کر چکے وزیر کھیل انوراگ ٹھاکر آج جمعہ کو ان سے دوبارہ ملاقات کریں گے۔

خیال رہے کہ کھلاڑی ریسلنگ فیڈریشن کے صدر برج بھوشن شرن سنگھ کے خلاف دو دن سے دھرنا دے رہے ہیں۔ ریسلنگ فیڈریشن آف انڈیا کے صدر برج بھوشن شرن سنگھ پر کھلاڑیوں نے جنسی ہراساں سمیت کئی طرح کے الزامات عائد کئے ہیں۔ یہ کھلاڑی (پہلوان) چیئرمین کو ہٹانے اور ان کے خلاف قانونی کارروائی کے لیے احتجاج کر رہے ہیں۔

مرکزی وزیر کھیل انوراگ ٹھاکر نے جمعرات کی شب اپنی رہائش گاہ پر کشتی کے کھلاڑیوں سے طویل مذاکرات کئے لیکن کوئی حل نہیں نکل سکا۔ دوسری جانب ریسلنگ فیڈریشن کے صدر برج بھوشن سنگھ جمعہ کی شام چار بجے پریس کانفرنس کریں گے۔ برج بھوشن شرن سنگھ گونڈا ضلع کے نندنی نگر میں ریسلنگ ٹریننگ سینٹر میں پریس کانفرنس کریں گے۔ انہوں نے ٹوئٹ کر کے یہ اطلاع دی۔

اس سے قبل ایک نیوز چینل کو دیے گئے انٹرویو میں برج بھوشن شرن سنگھ نے پہلوانوں کے الزامات کو سیاسی سازش قرار دیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ ’’15 دن پہلے تک پہلوان مجھے کشتی کا بھگوان کہتے تھے لیکن اچانک وہ مجھے ولن کے طور پر دیکھنے لگے۔‘‘ برج بھوشن شرن سنگھ نے کہا کہ وہ 22 جنوری کو اپنی کمیٹی کی میٹنگ کے بعد کوئی فیصلہ لیں گے۔

Related posts

ساون کرپال روحانی مشن نے’ عالمی یوم ماحولیات’ پر 7500 پودے تقسیم کیے

Awam Express News

گزشتہ 11 سال کے دوران بنیادی ڈھانچے کے شعبے میں انقلابی ترقی ہوئی۔ مودی

Awam Express News

راہل گاندھی کی لوک سبھا رکنیت ختم ہونے پر کانگریس کا ستیہ گرہ، منہ توڑ جواب دینے کا اعلان

Awam Express News