China

اسمارٹ فیوچر! چائنا میڈیا گروپ نینی روبوٹ کانفرنس کا آغاز

 چائنا میڈیا گروپ  کی جانب سے  "اسمارٹ فیوچر – نینی روبوٹ کانفرنس” بیجنگ میں شروع ہوئی۔ چینی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے شعبہ پبلسٹی کے نائب سربراہ اور چائنا میڈیا گروپ کے صدر شن ہائی شیونگ،  آل چائنا ویمنز فیڈریشن کی نائب چیئرپرسن ، سیکرٹریٹ کی  فرسٹ سیکریٹری   ہوانگ شیاؤ وے ، بین الاقوامی تجارت کے فروغ کے لیے چائنا کونسل کے صدر رن ہونگ بن، اور بزرگوں کے لیے ایسوسی ایشن کے نائب  صدر گاؤ فے نے  تقریب میں شرکت کی.

اس کانفرنس میں "روزمرہ کی زندگی میں روبوٹ انقلاب” پر توجہ مرکوز کی گئی اور اس کا مقصد روزمرہ کی زندگی میں مزید روبوٹکس ٹیکنالوجی کو لانا تھا۔ تقریب میں جاری  "نینی روبوٹ انڈسٹری ڈویلپمنٹ ٹرینڈ رپورٹ” میں انکشاف کیا گیا ہے کہ بزرگوں کی دیکھ بھال کی خدمات کی بڑھتی ہوئی مانگ نینی روبوٹس کی ترقی کے لیے ایک نئے دور کا آغاز کر رہی ہے، جس میں مارکیٹ کا پیمانہ مسلسل بڑھ رہا ہے۔ کانفرنس کے بعد، چار علاقائی مقامات پر مقابلوں کا انعقاد کیا جائے گا اور ایک سالانہ نمائش تکنیکی جدت طرازی اور صنعت کے اطلاق کے منظرناموں کی کامیابیوں کو ظاہر کرے گی۔

Related posts

شی جن پھنگ کا "گلوبل لیڈرز کانفرنس آن ویمن ” کی افتتاحی تقریب سے اہم خطاب

Awam Express News

شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کے وزرائے خارجہ کی کونسل کا تھیان جن میں اجلاس

Awam Express News

اقوام متحدہ میں چین کے مستقل مندوب کی ایران پر امریکی حملے کی مذمت

Awam Express News