International

120 سے زائد ممالک کی اقوام متحدہ میں "دو ریاستی حل”پر اعلی سطحی بین الاقوامی کانفرنس میں شرکت

مقامی وقت کے مطابق 28 جولائی کو، 120 سے زائد ممالک نے نیویارک میں اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹر میں فلسطین-اسرائیل تنازعے کےحوالے سے "دو ریاستی حل” پر اعلی سطحی بین الاقوامی کانفرنس میں شرکت کی۔اس کانفرنس کے میزبان ممالک فرانس اور سعودی عرب کے نمائندوں نے بین الاقوامی برادری سے "دو ریاستی حل” کو تسلیم کرنے کی اپیل کی۔اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے اس بات پر زور دیا کہ مشرق وسطیٰ میں امن کے حصول کا بنیادی مسئلہ دو ریاستی حل پر عمل درآمد  سے طے ہو گا۔اقوام متحدہ کی  79ویں جنرل اسمبلی کے صدر فلیمون ینگ نے نشاندہی کی کہ امن اور استحکام صرف اسی صورت میں حاصل ہو سکتا ہے جب اسرائیلی اور فلسطینی اپنی اپنی خود مختار اور آزاد مملکتوں میں ایک دوسرے کے پڑوسی بن کر امن، سلامتی اور عزت کے ساتھ رہ سکیں۔امریکہ اور اسرائیل کے نمائندوں نے اس کانفرنس میں شرکت سے انکار کر دیا۔

Related posts

ایران کی جوہری صورتحال پر قریبی نگرانی جاری ہے، اماراتی جوہری ریگولیٹری ادارے کی عوام کو یقین دہانی

Awam Express News

پی ایم مودی اور امریکی صدر بائیڈن نے دو طرفہ بات چیت کی

Awam Express News

بھارت نے زلزلے سے ہونے والے نقصانات کا جائزہ لینے کے لیے فوج کے ماہر انجینئرز کو میانمار بھیجا

Awam Express News