New Delhi

بھارت کو آنے والے خلائی مشنوں کے لیے 40-50 خلابازوں کی ضرورت ہے۔ مودی

نئی دہلی۔19؍اگست۔ ایم این این۔وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ ہندوستان کو 40-50 خلابازوں کا ایک پول بنانے کی ضرورت ہے جو مستقبل کے خلائی مشنوں کی قیادت کے لیے تیار ہوں ۔ انہوں نے بھارتی  خلا باز شوبھانشو شکلا کے ساتھ بات چیت کی، جو خلا میں 20 دن گزارنے کے بعد واپس آئے ہیں۔مسٹر شکلا، جو Axiom-4 تجارتی مشن کے ایک حصے کے طور پر بین الاقوامی خلائی اسٹیشن  کا سفر کرنے والے پہلے ہندوستانی بن گئے تھے، نے وزیر اعظم کو بتایا کہ ہندوستان کے گگنیان مشن کے بارے میں دنیا بھر میں زبردست دلچسپی ہے مسٹر شکلا نے پیر کی شام  وزیراعظم مودی سے ملاقات کی اور آئی ایس ایس میں گزارے گئے اپنے تجربات، مائیکرو گریویٹی کے حالات اور لیب پر کیے گئے تجربات کو وزیراعظم کے  ساتھ  شیئر کیا۔ بات چیت کی ویڈیو منگل کو جاری کی گئی۔ وزیراعظم نے کہا کہ بھارت کے مستقبل کے مشنوں کے لیے 40-50 خلابازوں کا ایک پول تیار کرنے کی ضرورت ہے۔ مسٹر شکلا کا خلائی سفر مستقبل کے مشنوں کی طرف پہلا قدم تھا۔پی ایم مودی نے کہا کہ اب تک بہت کم بچوں نے خلاباز بننے کے بارے میں سوچا ہوگا، لیکن شکلا کا سفر زیادہ یقین پیدا کرے گا اور اس شعبے میں دلچسپی پیدا کرے گا۔وزیر اعظم نے کہا کہ ہندوستان کے پاس اب دو بڑے مشن ہیں – بھارتیہ انترکش اسٹیشن اور گگنیان، اور شکلا کا تجربہ ان کوششوں میں بہت اہمیت کا حامل ہوگا۔ شکلا نے کہا کہ ان دونوں مشنوں نے ملک کے لیے ایک بڑا موقع اور خلائی شعبے کے لیے حکومت کی مستقل وابستگی کو پیش کیا۔انہوں نے کہا کہ مسلسل بجٹ کے ساتھ خلائی پروگرام کے لیے حکومت کی مسلسل حمایت چندریان 3 کی کامیابی کا باعث بنی۔

Related posts

پائیداری اب ایک ضرورت ہے، صرف نعرہ نہیں۔ صدر مرمو

Awam Express News

چین کے ساتھباہمی اعتماد اور احترام کی بنیاد پر تعلقات کو فروغ دینے کے لیے پرعزم ہیں۔ مودی

Awam Express News

قیادت کیے جانے سے، ہندوستان دوسروں قیادت کرنے کی پوزیشن میں ہے۔ ڈاکٹر جتیندر سنگھ

Awam Express News