National

بھارت 5جی، مصنوعی ذہانت اور آئی او ٹیکی اگلی لہر کی قیادت کرے گا۔ مودی

نئی دہلی۔ 20؍اگست۔ ایم این این۔وزیر اعظم نریندر مودی نے بدھ کے روز بھارت کی ان کامیابیوں کو سراہا جو سستے براڈبینڈ کے پھیلاؤ، یوپی آئی (UPI) کے ذریعے ڈیجیٹل ادائیگیوں میں انقلاب، اور طرزِ حکمرانی میں ٹیکنالوجی کے استعمال کی صورت میں حاصل کی گئیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ سنگِ میل اب عالمی سطح پر کامیاب مثالوں  کے طور پر دیکھے جا رہے ہیں۔وزیر اعظم نے زور دیا کہ ملک اب ڈیجیٹل تبدیلی کی اگلی لہر کی قیادت کرنے کے لیے تیار ہے، جس میں 5جی، مصنوعی ذہانت (AI)، انٹرنیٹ آف تھنگز (IoT) اور سائبر سکیورٹی شامل ہیں، اور بھارت ان شعبوں میں دنیا کے لیے نئے معیار قائم کرے گا۔مرکزی  وزیر برائے مواصلات جیوترآدیتہ  ایم  سندھیا کی ایک پوسٹ کو ری شیئر کرتے ہوئے وزیر اعظم کے دفتر  نے کہا کہ بھارت کی ڈیجیٹل انفراسٹرکچر میں ترقی نہ صرف اپنے شہریوں کو بااختیار بنا رہی ہے بلکہ عالمی ڈیجیٹل معیشت کو بھی نئی شکل دے رہی ہے۔پی ایم او انڈیا نے ایکس  پر لکھاکہ مرکزی وزیر  سندھیانے اس بات پر روشنی ڈالی کہ سستے براڈبینڈ، یوپی آئی اور ڈیجیٹل گورننس میں بھارت کی پیش رفت اب ایک عالمی کیس اسٹڈی بن چکی ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ 5جی، اے آئی، آئی او ٹی اور سائبر سکیورٹی کی اگلی لہر میں بھارت قیادت کرے گا اور نئے معیار قائم کرے گا۔سندھیا نے اپنی پوسٹ میں یہ بھی اجاگر کیا کہ بھارت سنچار نگم لمیٹڈ (BSNL) کی چار عالمی ٹیکنالوجی رہنماؤں — ایریکسن، کوالکوم، سسکو اور نوکیا  کے ساتھ شراکت داری بھارت کے نوجوانوں کو ڈیجیٹل جدت کے میدان میں قائدانہ کردار ادا کرنے کے لیے تیار کرنے کا ایک اہم قدم ہے۔

Related posts

عدالت نے ہیرا گروپ کیلئے انتظامات کے لامحدود دروازے کھولے عدالت کا یہ فیصلہ سرمایہ کاروں کی فتح ہے۔ ڈاکٹر نوہیرا شیخ

Awam Express News

بھارت۔آسیان آزاد تجارتی معاہدہ گھریلو صنعت کیلئے غیر منصفانہ ہے۔ مرکزی وزیر پیوش گوئل

Awam Express News

امرت مہوتسو نے ہندوستان کو امرت کال میں داخل ہونے کا گیٹ وے بنایا۔وزیراعظم

Awam Express News