National

بھارت دنیا میں اے آئی پر مبنی قیادت کی تبدیلی میں سب سے آگے۔ مائیکروسافٹ رپور ٹ

نئی دہلی۔ 21؍اگست۔ ایم این این ۔ مائیکروسافٹ کی 2025 ورک ٹرینڈ انڈیکس رپورٹ کے مطابق بھارتی رہنما اعتماد اور تیزی کے ساتھ اپنی تنظیموں میں مصنوعی ذہانت (AI) کو ضم کر رہے ہیں۔ سروے میں شامل 93 فیصد رہنماؤں نے کہا کہ وہ اگلے 12 سے 18 مہینوں میں ورک فورس کی صلاحیت بڑھانے کے لیے اے آئی ایجنٹس استعمال کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔رپورٹ میں ملک سے متعلق نتائج بتاتے ہوئے کہا گیا ہے کہ بھارت کی سب سے جدت پسند تنظیمیں، جنہیں مائیکروسافٹ "فرنٹیئر فرمز” کہتا ہے، کام کے تصور کو نئے سرے سے تشکیل دینے میں سب سے آگے ہیں۔کمپنی کے مطابق یہ ادارے صرف اے آئی کو اپنا نہیں رہے بلکہ وہ انسانی اور اے آئی ایجنٹ کے اشتراک کے گرد اپنے آپریشنز کو ازسرِنو ڈیزائن کر رہے ہیں۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ 59 فیصد رہنما پہلے ہی اے آئی ایجنٹس کے ذریعے ٹیم کی سطح پر ورک فلو اور بزنس پروسیسز کو خودکار بنا رہے ہیں، جس سے روایتی ڈھانچے تیزی سے لچکدار اور موافق نظام میں ڈھل رہے ہیں۔یہ تبدیلی تنظیموں کو چابک دستی، تیزی اور مقصدیت کے ساتھ توسیع دینے کے قابل بنا رہی ہے۔مائیکروسافٹ انڈیا اور ساؤتھ ایشیا کے صدر، پُنیِت چندوک نے کہا کہ بھارت یقینی طور پر AI-First دور میں داخل ہو چکا ہے، اور اے آئی کی ترقی بے مثال رفتار سے بڑھ رہی ہے۔انہوں نے کہا کہہم دیکھ رہے ہیں کہ بھارتی ورک فورس صرف اے آئی کو اپنا نہیں رہی بلکہ اسے روزمرہ کے کام کا لازمی حصہ بنا رہی ہے — اس کی تیزی، درستگی اور 24/7 دستیابی کو بروئے کار لا کر حقیقی تبدیلی پیدا کر رہی ہے۔ رہنما اے آئی کو ایک حقیقی شریکِ فکر  کے طور پر استعمال کر رہے ہیں، جو تخلیقی صلاحیتوں کو بڑھا رہا ہے، فیصلوں کو تیز کر رہا ہے اور تعاون کے نئے معنی متعین کر رہا ہے۔

Related posts

چین کی گرفت مضبوط ہونے سےہانگ کانگ اپنے کاروباری مرکز کی چمک کھو رہا ہے۔امریکہ

admin

مولانا محمدفاروق کے قاتلوں کو سخت سزا دی جائے

Awam Express News

ہندوستان کے نوجوانوں نے تمام شعبوں میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرکےدیگر ممالک کی ترقی میں اپنا حصہ ڈالا۔ اوم برلا

Awam Express News