U.P.

"رام چرت مانس آفاقی رزمیہ ہے. کاظم عابدی”

ادب گھر میں رسمِ اجرا کی تقریب کا انعقاد.

الہ آباد استاذ الشعراء ڈاکٹر ضمیر احسن مرحوم کی تصنیف ” دریا سے دریا تک”جو رام چرت مانس کے بال کانڈ کا منظوم ترجمہ ہے ، اسکی رسمِ اجرا معروف ادیب کاظم عابدی کی زیرِ صدارت ادب گھر کریلی میں منعقد ہوئی. مہمانِ خصوصی کے طور پر پروفیسر صالحہ رشید اور پنڈت شیل دھر شاستری شریک ہوئے. اس موقعہ پر کاظم عابدی نے خطبہ صدارت میں کہا کہ سر زمینِ ہند سے بلند روحانی رزمیہ رام چرت مانس آفاقی پیغام ہے۔ ڈاکٹر ضمیر احسن نے اسکے باب بال کانڈ کا سلیس زبان میں منظوم ترجمہ کر کے عہدِ حاضر کے تقاضوں کو پورا کیا۔ انکا یہ کارنامہ ادب کی تاریخ میں اُنہیں زندہ جاوید بنا دیگا. اُنکی دختر بیگم عطیہ نور نے اِسے شایع کر کے قابلِ قدر خدمت انجام دی. یہ تخلیق قومی یکجحتی سے معنون ہے
مذہب نہیں سکھاتا آپس میں بیر رکھنا
ہندی ہیں ہم وطن ہیں ہندوستاں ہمارا
پروفیسر صالحہ رشید نے کہا کہ دریا سے دریا تک ایک لافانی تخلیق ہے۔ ڈاکٹر ضمیر احسن جیسے شاعر ہمیشہ یاد کئے جائیں گے۔ بیگم عطیہ نور نے کہا کہ والدِ مرحوم نے بہت حسنِ عقیدت اور جاں فشانی سے یہ کارنامہ انجام دیا تھا جسے پیش کرنے کی سعادت ہو رہی ہے. اسکے علاوہ پنڈت شیل دھر شاستری اور صحافی امیش چند شریواستوا وغیره نے بھی اظہارِ خیال کیا. اس موقعے پر شعری نشست مینی اسلم نظامی، ڈاکٹر نعیم ساحل، سلال الہ آبادی، پرکاش سنگھ اشک، ڈاکٹر نيلم مشرا ، ڈاکٹر آکانچھا شریواستو وغیرہ نے اپنا کلام پیش کیا، نظامت کے فرائض فرمود الہ آبادی اور بختیار یوسف نے انجام دئے. تقریب میں دانشور حضرات بکثرت شریک ہوئے ۔ صدرِ جلسہ کاظم عابدی نے اظہارِ تشکر کیا.

Related posts

وزیراعلیٰ کی ہدایات، دودھ یونینوں میں ہر سطح پر جوابدہی طے کی جائے

Awam Express News

کانپور کے سیسامؤ کا انتخاب خاص حالات میں کرایا جا رہا ہے: اکھلیش

Awam Express News

تاریخ کے گڑے مردے اکھاڑنے سے ملک کو شدید نقصان پہنچ رہاہے

Awam Express News