لونی غازی آباد: 22جنوری: 2023 جمیعتہ علماء حلقعہ پوجا کالونی و خوشحال پارک کی جانب سے عظیم الشان اصلاح معاشرہ کانفرنس خوشحال پارک ڈی بلاک لونی میں منعقد ہوا۔جس کی صدارت مفتی مصطفی قاسمی صدر حلقہ پوجا کالونی نے کی جبکہ زیر سرپرستی مولانا نزاکت حسین قاسمی نائب صدر جمعیتہ علماء یو پی ،کنوینر مولانا محمد عامر قاسمی جنرل سکریٹری جمعیتہ علماء حلقہ پوجا کالونی اور دہلی جمعتہ العلماء ہند کے صدر مولانا محمد مسلم خصوصی طور پر شریک ہوئے اوراصلاح معاشرہ کانفرنس کو خطاب کرتے ہوئے جمعیتہ علماء ہند کی تاریخ اور اصلاح معاشرہ پر روشنی ڈالی۔مولانا محمد مسلم نے کہا کہ جمیعتہ علماء ہند کے صدر مولانا ارشد مدنی نے محسوس کیا کی ہمارے معاشرے کے اندر بہت ساری خامیاں ہیں جس کو سدھارنے کے لئے مجلس منعقد کی جائے اور ان کے سامنے وہ چیزیں بیان کی جائیں جو ہمارے معاشرے میں کمیاں ہیں۔ مولانا نے کہا کہ معاشرہ کسے کہتے ہیں ایک دوسرے کے ساتھ زندگی بسر کرنا۔ چاہے وہ خاندان کے ساتھ ہو یا پڑوسی یا رشتہ دار، ہم ان کے ساتھ زندگی گزارتے ہیں اور اس کے اندر کچھ کمی آگئی ہو ہم اس کی اصلاح کرتے ہیں وہ ہی اصلاح معاشرہ ہے۔اور آج یہ اصلاح معاشرہ کانفرنس کا مقصد یہی ہے کہ ہمارے معاشرہ کے اندر جو کمیاں ہیں اور جو برائیاں ہیں اس کو ختم کی جاسکیں۔بہت سی ایسی چیزیں ہماری زندگی میں آتی ہیں جس کو ہم لوگ سمجھتے ہیں ہماری زندگی میں نہیں ہونا چاہیے۔مسلا قرآن کہتا ہے اپنے ماں باپ کے ساتھ حسن سلوک کرو۔ کہ اللہ کی عبادت کرو اور اس کے ساتھ کسی کو شریک نہ کرو۔اللہ کے ساتھ کوئی شخص شریک کرتا ہے اللہ کو پسند نہیں ہے۔قرآن کہتا ہے میں ہر چیز کو بخش دونگا لیکن شرک معاف نہیں کرونگا۔اسلئے ہم لوگوں کو پورے یقین کے ساتھ اللہ کی عبادت میں اور کسی طرح سے شرک نہیں کرنا چاہئے۔مولانا نے کہا کہ قرآن کہتا ہے اپنے والدین کے ساتھ حسن سلوک کریں۔اپنے ماں باپ کو اوف تک نہ کرو۔اور آج دیکھ لو جو معاشرہ میں کیاہو رہا ہے باپ سات بچوں کو پال سکتا ہے لیکن وہی سات بچے ایک ماں باپ کی پرورش کرنا بھاری پڑ رہا ہے۔حدیث میں آتا ہے جو شخص اپنے ماں باپ کو محبت کی نظر سے دیکھتا ہے تو اس کو حج عمرہ کا ثواب ملتا ہے۔کیا آج کا نوجوان ایسا کر رہا ہے۔ہم سب کو اپنے ماں باپ کے ساتھ حسن سلوک سے پیش آنا چاہیئے۔مولانا مسلم نے لوگوں سے اپیل کی کہ سلام کو عام کریں
وہیں اصلاح معاشرہ کانفرنس کو مولانا نظر محمد نائب صدر جمیعتہ علماء ہند یوپی خطاب کرتے ہوئے معاشرہ میں جو کمیاں ہیں اور اس کو کیسے دور کیا جائے تفصیل سے روشنی ڈالی۔انہوں نے کہا کہ ہر محلہ میں ایک کمیٹی بنائیے اور کمیٹی کے ممبران نئی نسل کے نوجوانوں کو اصلاح کریں جہاں بھی دیکھیں ان کو برائی سے روکیں۔اور تعلیم پر خاص توجہ دیں چاہے دینی تعلیم ہو یا دنیاوی۔انہوں نے کہا کہ بہت تکلیف ہوتی ہے جب ہم دیکھتے ہیں ہمارے مسلم بچے تعلیم پر توجہ نہ دیکر گھومتے نظر آتے ہیں۔اور جن چیزوں سے اسلام نے روکا ہے اس کو ہمارے بچے فالوکررہے ہیں۔ہمیں اپنے معاشرہ کو اصلاح کرنے کی ضرورت ہے ہر فر د کی زمہ داری ہے وہ نوجوانوں کو برائی سے بچائیں۔اپنے گھر کے ماحول کو اسلامی طور طریقے پر لائیں۔ مفتی مصطفی قاسمی جمعیتہ علماء صدر حلقہ پوجا کالونی نے نے بھی خطاب کیا اور جمیعتہ علماء کی تاریخی پس منظر پر روشنی ڈالا۔علماء کی قربانیوں کو بیان کیا اور معاشرہ کے حوالے سے بے حد اچھا خطاب کیا۔کانفرنس میں متعدد علماء نے اصلاح معاشرہ کے حوالے سے عوام کو خطاب کیا۔کانفرنس میں کئی معزز شخصیات و علاقے کے کثیر تعداد میں باشندگان نے شرکت کی۔آپ کو معلوم ہو کہ یہ اصلاح معاشرہ کانفرنس کو ڈی بلاک خوشحال پارک میں منعقد کرنے میں حافظ شاہد اعظمی پیش پیش رہے ہیں۔