National

شمالی ہندوستان کی ان ریاستوں میں پڑے گی شدید ٹھند

شمالی ہندوستان کی ریاستوں میں ایک مرتبہ پھر سردی بڑھنے کا امکان ہے۔ کیونکہ کئی ریاستوں میں موسلادھار بارش کے ساتھ ساتھ برف باری کا امکان بھی بڑھتا نظر آرہا ہے۔ گزشتہ چند روز سے لوگوں کو شدید ٹھنڈ اور سرد لہر سے راحت مل رہی ہے، لیکن اب سردی بڑھنے کا امکان ہے۔ اس سلسلہ ہندوستانی محکمہ موسمیاتی نے اتوار کو 24 سے 26 جنوری تک مغربی ہمالیائی علاقے میں شدید بارش اور شمال مغربی ہندوستان کے میدانی علاقوں میں بارش کی سرگرمی کا امکان ظاہر کیا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ پہاڑی علاقوں میں برف باری کی بھی پیشین گوئی کی گئی ہے۔
محکمہ موسمیات نے کہا کہ اگلے 3 دنوں کے دوران مشرقی ہندوستان کے کئی حصوں میں کم از کم درجہ حرارت میں 2-3 ڈگری سیلسیس کا اضافہ ہوگا۔ آئی ایم ڈی نے بتایا ہے کہ اگلے 24 گھنٹوں کے دوران ہماچل پردیش اور بہار اور اگلے 48 گھنٹوں کے دوران اڈیشہ میں رات اور صبح کے وقت گھنے کہرے چھائے رہنے کا امکان ہے۔آئی ایم ڈی نے یہ بھی بتایا کہ پچھلے 24 گھنٹوں میں پنجاب، ہریانہ، چندی گڑھ، دہلی، اتر پردیش اور مغربی راجستھان، بہار، مشرقی راجستھان اور شمال مغربی مدھیہ پردیش کے کئی حصوں میں کم از کم درجہ حرارت 6-10 ڈگری سیلسیس کے دائرے میں رہا

Related posts

لکھنؤ حضرت گنج میں پانچ منزلہ عمارت منہدم، 5 لوگوں کی موت

Awam Express News

اگلے سال تک امریکہ جیسی بنائیں گے ہندوستان کی سڑکیں:نتن گڈکری

Awam Express News

نیتا امبانی نے پہلا ریلائنس فاؤنڈیشن ای ایس اے کپ پیش کیا

Awam Express News