China

چین مسلسل 16 سال سے آسیان کا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار ہے

و چینی ریاستی کونسل کے انفارمیشن آفس کی  پریس کانفرنس میں، وزارت تجارت کے ایک متعلقہ اہلکار نے بتایا کہ چین مسلسل 16 سال سے آسیان کے سب سے بڑے تجارتی شراکت دار کی حیثیت سے اپنی پوزیشن برقرار رکھے ہوئے ہے، اور آسیان مسلسل پانچ سال سے چین کا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار ہے۔

رواں سال جنوری سے جولائی تک، چین اور آسیان کے درمیان تجارتی حجم 597 بلین امریکی ڈالر تک پہنچ گیا، اس میں سال بہ سال  8.2 فیصد اضافہ ہوا،جو کہ اسی عرصے میں چین کی کل غیر ملکی تجارت کا 16.7 فیصد بنتا ہے۔

اس کے علاوہ، چین-آسیان فری ٹریڈ زون ورژن3.0 پر مذاکراتی عمل مکمل ہو چکا ہے۔”علاقائی جامع اقتصادی شراکت داری کے معاہدے” (آر سی ای پی) کو اعلیٰ معیار کے ساتھ نافذ کیا گیا ہے، اور علاقائی اقتصادی انضمام میں نئی ​​کامیابیاں حاصل کی گئی ہیں۔

Related posts

Special Issue on the Occasion of 76th Anniversary of the Founding of the P.R. China

Awam Express News

چائنا میڈیا گروپ کے وفد کی بین الاقوامی اولمپک کمیٹی کے حکام سے ملاقات

Awam Express News

بھارت اور چین نے ایل اے سی پر تنازعہ ختم کرنے پر اتفاق کیا ۔ وزارت خارجہ

Awam Express News