China

شی جن پھنگ کا مستقبل کی صنعتوں کو ترقی دینے پر زور

کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو نے 30 جنوری  کو مستقبل کی صنعتوں میں پیش رفت اور اس کے امکانات کے حوالے سے 24ویں اجتماعی مطالعہ اجلاس کا انعقاد کیا۔سی پی سی مرکزی کمیٹی  کے جنرل سیکرٹری شی جن پھنگ نے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ سائنس و ٹیکنالوجی کے نئے انقلاب اور صنعتی تبدیلی کا عمل تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے، نت نئی ٹیکنالوجیز مسلسل سامنے آ رہی ہیں اور مستقبل کی صنعتیں تیزی سے ابھر رہی ہیں۔انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ہمیں مضبوط ملک کی تعمیر اور قومی نشاۃ ثانیہ کے عظیم مقصد کو مدنظر رکھتے ہوئے اسٹریٹجک نقطہ نظر سے کام لینا ہوگا، معروضی حالات کی بنیاد پر اپنی برتریوں سے فائدہ اٹھانا ہوگا، استحکام کے ساتھ پیش رفت اور مرحلہ وار تربیت کے اصول پر عمل پیرا رہنا ہوگا، تاکہ ملک میں مستقبل کی صنعتوں کی ترقی کو مسلسل نئی بلندیوں تک پہنچایا جا سکے۔

Related posts

Special Issue on the occasion of the 77th China National Day 2026.

Awam Express News

اقوام متحدہ کی قرارداد 2758 کے اختیار کو مسخ کرنے والا کوئی بھی عمل تاریخی فیصلے کے خلاف ہے، چینی وزارت خارجہ

Awam Express News

چین تمام ممالک کی اپنی خودمختاری اور قومی وقار کے دفاع کی حمایت کرتا ہے ، چینی وزیر خارجہ

Awam Express News